موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ماہرین صحت نے سردیوں میں فلو، کھانسی سمیت سینے کے دیگر انفیکشنز سے بچنے اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے تازہ سبزیاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر غالب آغا نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بہت زیادہ متحرک ہونا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو ہر عمر کے شہریوں بالخصوص بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
ڈاکٹر غالب آغا نے تجویز کیا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے، اس لیے شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ سبزیوں اور موسمی پھلوں سے بھرپور متوازن غذا کھائیں جو کہ ضروری غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ موسمی پھل اور سبزیاں ضروری غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہونے چاہییں۔ ان میں لیموں، شکرقندی، گاجر اور ہرے پتوں والی سبزیاں شامل ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہیں اور انسان کے مدافعتی نظام اور بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر غالب نے شہریوں کو صحت کے بڑھتے ہوئے خدشات سے نمٹنے کے لیے قدرتی علاج اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن کی علامات کو دور کرنے کے لیے روایتی پاکستانی جڑی بوٹیوں والی چائے یا قہوہ پینے کی بھی سفارش کی۔
ڈاکٹر غالب آغا نے وضاحت کی کہ جڑی بوٹیوں اور مصالوں کے امتزاج سے تیار کیا جانے والا قہوہ قدرتی سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے جو گلے اور سینے کو سکون پہنچاتا ہے اور کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انفیکشنز بیماری پھل تازہ جڑی بوٹیاں ڈاکٹر زکام سبزیاں شہری فلو کھانسی مدافعتی نظام مشورہ معاون نزلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انفیکشنز تازہ ڈاکٹر زکام سبزیاں فلو کھانسی مدافعتی نظام معاون نزلہ وی نیوز مدافعتی نظام ڈاکٹر غالب کے لیے
پڑھیں:
آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے اور اس کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام اور وکلا قیادت نے عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے دفاع پراتفاق کیا گیا۔
وکلا کے وفد سے ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما انجنیئر ضیاالرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔
Post Views: 3