کرم (آئی این پی )ضلع کرم کے  علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی  25  گاڑیاں  4 دن انتظار کے بعد ٹل سے  واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں۔

ہنگو کی ضلعی انتظامیہ  کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائےخورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔  اس حوالے سے کمشنر کوہاٹ اور ڈی سی کرم کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب مندوری میں دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور  نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار

— فائل فوٹو

آج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 1 بجے روانہ ہوگی جبکہ ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 8  اور خیبر میل سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • 600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • اختر مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا: راحیلہ درانی
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر آئے 23ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کر دیا،فریقین سے جواب طلب
  • کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے
  • ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے ججز کو واپس بھیجنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
  • اسرائیلی محاصرے سے ضروری طبی سامان کی قلت، غزہ کے اسپتال موت کے مرکز بن گئے