Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:33:46 GMT
مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے)
پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔