بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔

کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے رابطے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ان کے فون بند ہیں، اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی تازہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

بھکتی نے مزید کہا کہ تین دن پہلے، جب گروچرن اسپتال میں تھے، تو ان کی والدہ سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گروچرن بات کرنے کے قابل نہیں ہیں اور بہت کمزور ہیں۔ بھکتی کے مطابق، گروچرن نے تین ماہ پہلے ٹھوس غذا کھانا چھوڑ دیا تھا اور صرف مائع غذا پر گزارا کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کہ گروچرن سنگھ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھاتے تھے، لیکن 2012 میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہیں شو سے ہٹا دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس، گروچرن نے کچھ عرصے کے لیے خود ساختہ گمشدگی اختیار کر لی تھی، جسے بعد میں انہوں نے اپنی مالی مشکلات سے جوڑ دیا تھا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

شاہ رخ خان آخر تک ’کرن ارجن‘ کی کہانی کو نہیں سمجھ سکے 

بالی وڈ کی مشہور فلم کرن ارجن نے 13 جنوری 2025 کو اپنے ریلیز کے 30 سال مکمل کر لیے۔ اس موقع پر ہدایتکار راکیش روشن نے فلم کی تیاری اور اس کے پیچھے چھپی کہانیوں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

راکیش روشن نے بتایا کہ کرن ارجن کی کہانی پر کسی کو یقین نہیں تھا، حتیٰ کہ فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان بھی مطمئن نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا، "شاہ رخ آخر تک یہ کہانی نہیں سمجھ سکے۔ انہوں نے کہا، 'راکیش جی، آپ بتائیں میں کیا کروں، لیکن میں اس پر قائل نہیں ہوں۔'"

کرن ارجن، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بطور بھائیوں کی کہانی ہے، جو قتل ہونے کے بعد جنم لیتے ہیں اور اپنے قتل کا بدلہ لیتے ہیں۔ فلم میں راکھی گلزار نے ماں کا کردار ادا کیا، جنہیں یقین تھا کہ ان کے بیٹے دوبارہ لوٹ کر آئیں گے۔

راکیش روشن نے بتایا کہ سبھی اداکار اور تکنیکی ماہرین اس کہانی کے خلاف تھے۔ "سب نے کہا، 'یہ فلم نہ بنائیں، یہ کام نہیں کرے گی۔' لیکن انہوں  نے یقین رکھا اور یہ کام آیا۔

سلمان خان وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے اس کہانی پر یقین کیا۔ روشن نے کہا، "سلمان نے پریویو شو کے دوران مجھے گلے لگا کر کہا، 'آپ نے سپرہٹ فلم بنائی ہے۔'" سلمان کے والد، مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی فلم کی تعریف کی اور اسے بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی۔

راکیش روشن نے انکشاف کیا کہ شروع میں کرن کا کردار اجے دیوگن کو دیا گیا تھا، لیکن اجے اور شاہ رخ نے آپس میں کردار بدل لیے۔ تاہم، روشن نے کہا کہ وہ شاہ رخ کو کرن اور اجے کو ارجن کے طور پر تصور نہیں کر سکتے تھے، جس کے بعد اجے نے فلم چھوڑ دی اور سلمان خان کو یہ کردار دیا گیا۔

راکیش روشن نے مزید بتایا کہ فلم کی کامیابی ان کے لیے حیران کن تھی۔ انہوں نے کہا، "مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ فلم اتنی بڑی ہٹ ہوگی، لیکن سب نے میرے یقین کو سراہا۔"


 

متعلقہ مضامین

  • پہلا کام 100 روپے کا ملا، خوشی سے سڑکوں پر ناچ رہی تھی، ارچنا پورن سنگھ کا انکشاف
  • جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز
  • حملہ آور کا سیف علی خان سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ، پولیس نے مزید کیا بتایا؟
  • پولیس نے سونے کی غیر قانونی کانوں میں کھانے کی سپلائی بند کرا دی؛ 87 ہلاک اور 240 کی حالت غیر
  • جائیں تو جائیں کہاں؟
  • سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10 ہزار سے زاید پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • غزہ میں جنگ بندی کے روشن امکانات
  • شاہ رخ خان آخر تک ’کرن ارجن‘ کی کہانی کو نہیں سمجھ سکے 
  • مومل شیخ نے شوبز میں سب سے قریبی دوست کا نام بتادیا
  • 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف