WE News:
2025-01-23@06:48:14 GMT

پشاور کی میٹھی حلیم اس قدر مقبول کیوں ہو رہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔

میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ میٹھی حلیم پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کے قریب دکان پر دستیاب ہے۔ میٹھی حلیم کی اس قدیم اکلوتی دکان پر موسم سرما میں خوب رش رہتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے ناشتہ میں کھاتے ہیں۔ جب کہ پاکستان بھر سے لوگ میٹھی حلیم کھانے آتے ہیں

میٹھی حلیم سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنےکے لیے مفید ہے۔کھانے والے کہتے ہیں کہ میٹھی حلیم کھانے سے جسم کا پرانا درد بھی کم ہو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور میٹھی حلیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور

پڑھیں:

پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا کے ریٹس کیا ہیں؟

اراکین پارلیمنٹ کی عیاشیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہتا ہے، تصور یہ کیا جاتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہر ہوٹل، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات میں خاصی رعایت دی جاتی ہے۔

وی نیوز نے پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کو کون سی اشیا کن نرخوں پر دستیاب ہیں، اور کیا اراکین پارلیمنٹ اور عام آدمی کو ایک ہی نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟

وی نیوز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا میں کھانا نجی کیٹرنگ کمپنی کو دیا جاتا ہے، گزشتہ 9 ماہ سے ’اولیو کیٹرز‘ نامی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا گیا تھا اور 11 جنوری کے بعد سے اب لاہور کی ایک نجی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں ریٹ ایک کمیٹی کی جانب سے طے کیے جاتے ہیں جبکہ ان ریٹس میں اضافے کے لیے کمیٹی سے پیشگی اجازت ضروری ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اس وقت دو کیفے ٹیریاز ہیں، ایک اراکین پارلیمنٹ اور ان کے مہمانوں کے لیے ہے جس کی ریٹ لسٹ الگ ہے جبکہ ایک کیفے ٹیریا نیچے والے فلور میں موجود ہے جو کہ قومی اسمبلی کے اسٹاف کے لیے ہے، اس کیفے ٹیریا کا ریٹ اراکین کے کیفے ٹیریا سے نسبتاً کم ہوتا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں چائینز، پاکستانی، باربی کیو سمیت 50 مختلف کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں۔ اس کیفے ٹیریا کی ریٹ لسٹ کے مطابق کلب سینڈوچ کی قیمت 400 روپے، چکن برگر کی قیمت 375 روپے، چکن کڑاہی کی قیمت 1600 روپے، مٹن کڑاہی 3 ہزار روپے جبکہ چکن بریانی 350 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ دال ماش کی دو لوگوں کے لیے پلیٹ کی قیمت 285 روپے اور سبزی کی قیمت بھی 285 روپے ہے، باربی کیو آئٹم میں 9 پیس چکن بوٹی کی قیمت 750 روپے، ریشمی کباب کی قیمت 385 روپے جبکہ 9 پیس فش تکہ کی قیمت 795 روپے ہے۔

چائنیز کھانوں میں چکن منچوریئن 525 روپے، چکن چلی ڈرائی 500 روپے، چکن فرائیڈ رائس 320 روپے میں دستیاب ہیں۔

اسی طرح ناشتے میں پراٹھا 70 روپے، 2 بریڈ سلائس جیم اور مکھن کے ساتھ 175 روپے، فرائی انڈا 60 اور آملیٹ 75 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ سادہ نان 25 روپے، روغنی نان 30 روپے، کلونجی نان 65 اور چیز نان 125 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ گرین سلاد کی قیمت 125 روپے، رشین سلاد کی قیمت 235 روپے اور رائتہ اور منٹ ساس کی قیمت 95 روپے ہے۔

کیفے ٹیریا میں سوپ 150 روپے، فرنچ فرائز 150 روپے، 6 پیس فنگر فش 750 روپے، چائے کا کپ 100 روپے، قہوا 60، کافی 175، فریش جوش اور شیکس 250 روپے میں دستیاب ہیں۔

اسی طرح میٹھے میں کھیر 150 روپے، فروٹ ٹرائفل 150 روپے، چاکلیٹ براؤنی 2 پیس 175 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری، ’سہولتکاری کس نے کی‘؟

پارلیمنٹ ہاؤس میں اسٹاف کے لیے موجود کیفے ٹیریا میں دال کی پلیٹ 130 روپے، چکن قورمہ 230 روپے، چکن پلاؤ 250 روپے، پراٹھا 60 روپے، آملیٹ 70 روپے اور چائے 60 روپے میں دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اراکین پارلیمنٹ اشیا کی قیمت پارلیمنٹ کیفے ٹیریا پارلیمنٹ ہاؤس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ڈاؤن سنڈروم والے بچوں کے چہرے تقریباً ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں؟ 
  • زیادہ مقبول کون؟ بابر اعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ
  • پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا کے ریٹس کیا ہیں؟
  • طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی
  • حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • سندھ کے پانی پر ڈاکا صدر کے دستخط سے ڈالا گیا ہے،حلیم عادل شیخ
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کا نظام برباد ہوگیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • جب 37 سال جیل میں گزارنے والے باچا خان کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نے شرکت کی