2025-02-21@21:04:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1898

«مشترکہ بحری مشق»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر عدالت میں ایف آئی آر درج ہوئی۔6 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف آڈیو موصول ہوئی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آڈیو میسج کے شواہد فرانزک کرانے کے بعد عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرتے ہوئے...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان راجہ، شبلی فراز او رعمر ایوب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری تھی، ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)متحدہ علما کمیٹی اور تحریک لبیک پاکستان میرپورخاص کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کو مسترد کردیا علما کرام کا جلد میرپورخاص میں پورے پاکستان کے علمائے کرام کا اجلاس بلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سرہندی ہاؤس میں متحدہ علما و تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ صادق سعیدی،مولانا ہارون معاویہ ،التماس صابر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس ایف آئی اے کی جانب سے حتمی چالان ایک سازش ہے جس میں یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس پیر عمر جان سرہندی کے کہنے اور ان کے حکم پر کام کرتی ہے۔ حافظ...
    کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
    کراچی: جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ حادثے میں 35 سالہ گلشن رشید نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایک واٹر ٹینکر کا اگلا...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے، سعودی عرب کی کامیابیوں سے...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے جیل چورنگی پل پر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
    اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور...
    کینبرا:آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ کے ہائی اسکول میں ایک استاد نے طلبہ اور والدین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ استاد جو خود کو ایک بلی کے طور پر شناخت کرتا ہے، کلاس میں بلی جیسی حرکتیں کرتا ہے اور طلبہ سے بلی جیسی آوازیں نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس غیر معمولی رویے نے والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے اور وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم یہ استاد طلبہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسے ’’مس پَر‘‘کہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ...
    امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالا جیل میں میرے پاس بند ہیں، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے یا ان کے کھانوں پر اعتراض نہيں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا لاہورمیں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہ اب لوگ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار سے تنگ آچکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ملک سے سرمایہ کاری چلی گئی، پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ کے کئی مسائل ہیں اور دباؤ کی وجہ سے کبھی کبھی انٹرنیٹ مسائل ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں فائیو جی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد آپریشنل بھی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سب مرین کیبل بھی پاکستان لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے آغاز میں اسپیکٹرم کی نیلامی کریں...
    علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی...
    پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن نتائج، عدالتی فیصلوں اور ملکی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا مگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 180 نشستوں پرقبضہ کیا گیا، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی انہیں تنہائی میں رکھا گیا تھا، بشریٰ بی بی، شاہ محمود کو جیل سہولتیں نہیں مل رہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ملک میں عدم استحکام نے جنم لیا، اس...
    لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔ غیر ملکی ریڈیو (این پی آر) کے مطابق لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں چیف ماؤسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی بلی اب برمودا میں نئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ Diplomacy and a purr-fect role have lured me out of retirement. I’ve just started work as feline relations consultant (semi-retired) to the new Governor of Bermuda. I’ve been busy meeting very welcoming Bermudians @TheRoyalGazette @FCDOGovUK pic.twitter.com/v8BM548P2l — Palmerston (@DiploMog) February 4, 2025 لندن کی بلی ’پالمرسٹن‘2016 میں دولت مشترکہ کے دفتر میں بطور چیف ماؤسر تعینات ہوئیں اور سوشل میڈیا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار...
    بہت سے افراد اب کئی کئی گھنٹے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹی وی یا دیگر ڈیجیٹل اسکرینز کے سامنے گزارتے ہیں اور آن لائن روزگار سے لگے لوگوں کے حوالے سے تو یہ دورانیہ دیگر کے مقابلے کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے جو آنکھوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے 18سال سے کم عمر صارفین کا اسکرین ٹائم محدود کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل اسکرینز اب اتنی عام ہو چکی ہیں کہ یہ نہ صرف دفاتر بلکہ گھروں، اسکولوں اور دکانوں میں بھی عام استعمال کی جاتی ہیں۔ آنکھوں کی صحت اور دیکھ بھال سے متعلق سرگرم تنظیم امریکن آپٹومیٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کام کرنے والے تقریباً 10 کروڑ 40...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان تحقیقات کریں کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں  اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان کیوں شہید ہورہے ہیں؟؟ قوم کو اس کا جواب دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ایشو پر عوام سے بات کرنا چاہیں گے، ایک سال پورا ہونے کو آیا، پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا، نیشنل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں آئی تھیں، پنجاب میں بھی اکثریت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی...
    چینی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا) چینی بحریہ کے ایک ٹاسک گروپ نے پاکستان میں کثیرملکی بحری مشقیں مکمل کر لی ہیں، جو اس سال چینی فوج کی پہلی بین الاقوامی مشترکہ مشق تھی۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ ٹاسک گروپ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پلانز باؤتو اور سپلائی شپ پلانز گاویوہو پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک گروپ نے پاکستانی فوج کی دعوت پر 6 سے 11 فروری تک ہونے والی مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کے دوران مشترکہ انسداد بحری قزاقی کی کارروائیوں، تلاش و امداد اور فضائی...
    نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز حیدرآباد:حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور آئے روز والد سے رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر کا...
    —فائل فوٹو اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔سیہون میں لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہ روزہ عرس کے موقع پر قائم مقام گورنر اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے پاکستان کی ترقی استحکام کے لیے دعا کی ہے، صوبہ سندھ کے لیے خصوصی دعا کی جو صوفیوں کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر کے حادثات پر وزیرِ داخلہ کا بیان آ چکا ہے، اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کراچی میں ہیوی وہیکلز رات کو نکل سکیں گی اور صوبائی ٹرانسپورٹ منسٹر بھی گاڑیوں کی انسپیکشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی،صدر پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، جو 24 جنوری 2025 کو طلب کیا گیا تھا، غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  گریس، شونٹھر، سرگن، جاگراں ویلی میں 5 سے 8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ برف باری کے باعث شاردہ کیل تاو بٹ روڈ ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی شاہراہِ نیلم شاردہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال ہے۔ دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو 10 فروری کو داماد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔حکام نے کہا کہ بچے عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے، روکنے پر ملزم نے فائرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیے داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل ،ساس کو زخمی کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2 گھنٹے بعد تھانے میں ساس کی شکایت کرنے پہنچ گیا تھا۔پولیس نے ملزم کو تھانے میں ہی حراست میں کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
    — جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن سرکل نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایجنٹس نے یورپ کے لیے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی...
     چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 ججز کو نامزد کیا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی کو خیبرپختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگراں جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان، جسٹس صلاح الدین پنہور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگراں جج مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا سپریم کورٹ عملے کے یونیفارم کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے قائم کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی...
    واشنگٹن: امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں سیلابی ریلوں نے 8 افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کے وزیرِ اعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی۔ پارٹی رہنماؤں کی تنقید‘ بیرسٹر سیف نے استعفیٰ پیش کردیا پشاورپی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کے بعد خیبر... انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی...
    پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس پر سولر پینل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد  تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واضح رہے کہ سولر پینل مارکیٹ کا پِیک سیزن موسم گرما کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا صرف ایک یہی حل ہے، لیکن وہ بھی اس صورت میں جب سولر پینل کی قیمت مناسب ہو۔ جیسا کہ پاکستان میں موسم...
    غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ اسرائیل پر منحصر ہے تاہم یہ کارروائی مجھ سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے حماس کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بارے میں گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا، تم جو چاہو کرو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ملک میں بحران کے حل کے لیے روس امریکہ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یوکرین امن معاہدے پر مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2600 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہباز حکومت کا پہلا سال ملک و قوم پر بہت بھاری رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلیوں میں اپنی مراعات اور تنخواہوں میں ہزار فیصد سے زائد اضافہ کر لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران اپنے اللوں تللوں کو ختم کرنے کے...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میلہ کمیٹی کے ناقص انتظامات ،مخصوص افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی دیگر شرکا نظر انداز ، افسر کی سیکورٹی پر مقرر اہلکار مہمانوں کو کافی پیش کرتے نظر آیا،شرکاء کا احتجاج ،صحافی نے احتجاجن تعریفی شیلڈ وزیر سے وصول نہ کی۔ جیکب آباد سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کی میلہ کمیٹی کے میہر شاہ پر گھوڑوں کی دوڑ کے صوبائی وزیر ثقافت کی تقریب میں ناقص انتظامات کی شکایات ملی مخصوص اور منظور نظر افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی افسران کو منرل واٹر جبکہ دیگر کو لوکل بوتل میں پانی دیا گیا متعدد افراد کو پینے کا پانی تک نہ ملا ،اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر مقرر پولیس اہلکار کافی اور پلیٹوں میں ریفریشمنٹ مہمانوں...
    پشاوراسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہے، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے،پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان کال دیں گے تو سب باہرنکل آئیں گے، وہ جس کوچاہیں جیل میں بلا سکتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہیشیرافضل مروت باریکسی نے عمران خان کو مس گائیڈ کیا ہو، پارٹی میں سب ڈسپلن...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے اسٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پنڈی گھیپ اٹک میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں پنڈی گھیپ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزراء سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)یف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاب پولیس کی...
    رضا ربانی : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عرب بالخصوص مسلم دنیا نے فلسطین پر باتیں تو بہت کیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا، فلسطینیوں سے ان کی سرزمین لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کےلیے آواز اٹھانا ہر خود مختار ملک کا فرض ہے، جینیوا کنونشن کا آرٹیکل 49 دوران جنگ انسانی حقوق کو محفوظ کرتا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کو آزاد کروانے سے متعلق بیان دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین سے متعلق بیان فاشسٹ ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمیشہ...
    کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب حدت بڑھ گئی، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ہوگیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتا گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ...
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس لیتی ہے، سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں الخدمت کے بنو قابل انٹری ٹیسٹ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غریبوں و مڈل کلاس کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو فری اور کوالٹی تعلیم دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سر سے اتار رہی ہے، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ اشتہارات میں استعمال ہو رہا ہے، 5 سے 15 سال کے ایک کروڑ بچے اسکول نہیں جا رہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایجوکیشن کو عام...
    کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے بھجوایا جارہا تھا. آسیہ نامی ملزمہ خواتین کو جبری مشقت پر بھجوانے میں ملوث ہے. ملزمہ آسیہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ قیام، اخراجات کیلئے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ نے کرنا تھی. چاروں خواتین  آف لوڈ کردی گئیں جبکہ ایجنٹوں سے متعلق معلومات لی جا...
    حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، مگر ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کر کے انہیں 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔ پیٹرول...
     بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کے لیے سرگرم تھے، انھوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائی تھیں، تاہم بلوچستان کے صوبائی اراکین اسمبلی نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، علی حسن کی شکایات پر بلوچستان ایم پی ایز نے پی پی قیادت سے ملاقات کی تھی، جس میں وزرا اور اراکین نے پارٹی قیادت...
    بماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 48 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بعض متاثرین پانی میں جا گرے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ موجود تھا۔ مالی افریقہ کے بڑے سونے پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، لیکن غیر منظم کان کنی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔ حکومت غیر قانونی کان کنی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، تاہم حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی حکام نے بھی کان کے منہدم ہونے...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کیخلاف صحافتی برادری کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے بڑی غلطی کر دی۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے، جب میں محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا تو خود کھیل کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کراچی میں اپنے آبائی علاقے بفرزون اور بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بےحد پیار کرتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات بھی کراچی کی انہی گلیوں میں...
    پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد قتل۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںقتل کی لرزا خیز واردات رات دو بجےکے قریب پیش آئی۔ ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں۔طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے دیے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا، گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا۔ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اس ضمن میں اپنے...
    اسلام آباد(نیوڈیسک )بانی چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید 4 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین میں ظہور حسین قریشی، مبارک زیب، چوہدری عثمان، اورنگزیب کھچی اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت غائب ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے دوران غائب ہونیوالے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے جس کے جواب پارٹی کو وصول ہوئے ،شوکاز نوٹس کے جواب میں قائدین نے فیصلہ کیا اور بانی تحریک انصاف کو آگاہ...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے كے مسائل سے آگاہ ہوں، حل كے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل كے حل اور عوام كی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حكومت نوجوانوں كے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم كرے۔
    مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔ اس حوالے سے شہری کا کہنا ہے کہ مختلف کالونیوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، دور دراز قدیم کنوؤں اور بورنگ کا پانی استمعال کر رہے ہیں۔ چیف میونسپل افسر مٹھی کے مطابق نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی پہنچتا ہے، نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی کے لیے پانی کی فراہمی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک خالی ہونے سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ محکمۂ ایری گیشن انتظامیہ نے 4 سے 5 روز میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی...
    پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرALULA العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ آل جدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پرمبنی روابط مستحکم کرنے اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت’ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع اجاگرکئے گئے۔فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی’ توانائی’ ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اشتہار
    پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطح ملاقات کی ہے۔ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروبار اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور اس دوران انڈیکس میں 1700پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ11ہزار اور 1لاکھ12ہزار پوائنٹس کی 2نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں جبکہ 43.07فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔آئی ایم ایف مشن کی دوراہ پاکستان کے دوران مختلف اقدامات پر اظہار اطمینان ،ترکیہ صدر کا دورہ پاکستان اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی خبروں پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے اگرچہ منافع کی خاطرفروخت کے دباو سے مارکیٹ 3دن مندی کا شکار بھی ہوئی اس دوران انڈٰکس 925پوائنٹس لوز کر گیا تھا تاہم 2دن کی تیزی سے انڈٰیکس میں 2687پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں...
    فائل فوٹو سندھی کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ڈرائیور سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔گزشتہ روز ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآباد کی سیٹیزن کالونی میں اپنے گھر پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی تدفین بدین میں کر دی گئی ہے۔ورثاء میت کو تدفین کے لیے آبائی شہر لے گئے تھے لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا اور پانچ رکنی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کے پوسٹ مارٹم میں جسم پر تشدد...
    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے، یہ دورہ خاصے ہنگامہ خیز ماحول میں ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی محصولات کے حوالے سے سخت موقف واضع کررکھا تھا، غیرقانونی بھارتی شہریوں کو بھی ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کرکے بھارت بھیجا گیا ہے۔  خیال تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان امور پر کوئی کامیابی حاصل کریں گے لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، البتہ پاکستان کے بارے میں ان کا منفی پراپیگنڈا کسی حد تک رنگ لایا ہے ۔ دورے کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا غلط حوالہ شامل ہوا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر پندرہ  شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام  پذیر ہو گئی ہے ۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز تھے ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ پاک سعودی میری ٹائم مشق کے دوران اینٹی سرفیس ، اینٹی سب میرین وارفیئر اورمربوط سیکیورٹی آپریشنز کئے گئے ۔ دونوں ملکوں کے جہازوں نے زمین سے زمین پر اور فضا میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بحری مشق پاکستان اور سعودی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور حربی صلاحیتوں کا شاندار...
    کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ سیاست میں آنے کے بعد یہاں کی کانٹ چھانٹ سے ڈر نہیں لگتا تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اس سے زیادہ سیاست تو ہمارے مشاعروں میں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کتابیں پڑھنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے، لوگ کتابوں کو بھولتے جا رہے ہیں، کتابیں انسان کو تہذیب سکھاتی ہیں، اس لئے کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار حرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب "اللہ کرے زور شباب اور زیادہ" کے رسم اجراء کے موقع پر پارلیمنٹ کے رکن اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں...
    راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اپنے بیان میں خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مجلسِ مشاورت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مجلسِ مشاورت کا عنوان ’دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی۔...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین سے صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن شعیب شاہین نے صلح کرنے سے انکار کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہم نے صلح کر لی ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیکر مجھے بھگوڑا کہا ہے۔جب اس بات کی تصدیق میں نے بانی پی ٹی آئی سے کی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے ۔میں نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کو منع کیا تھا کہ بانی پی ٹی...
    عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں خواجہ علی کاظم، ان کے بڑے بھائی ندیم خواجہ اور نامور منقبت و نوحہ خواں سید جان علی شاہ رضوی سمیت پانچ افراد ٹریفک حادثے میں ان بحق ہو گئے تھے متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلتستان کو سوگوار چھوڑ کر دار بقا کی جانب سفر کرنے والے اہلبیت علیہم السلام کے دو نوجوان منقبت خوانوں کے جسد خاکی سکردو پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور سکردو شہر میں سوگ کی فضا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں خواجہ علی کاظم، ان کے بڑے بھائی ندیم خواجہ اور نامور منقبت و نوحہ خواں سید جان علی شاہ رضوی سمیت پانچ افراد ٹریفک حادثے میں ان بحق ہو گئے تھے۔ پندرہ سال کے علی...
    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔ طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی...
      —فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ان کے خلاف 9 مئی کا کوئی کیس نہیں چلا، آج بھی سرکاری گواہان کو پیش کیا گیا۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے عمران مایوس ہونے والوں میں سے نہیں ہیں، فیصل چوہدری انہوں نے کہا کہ ہم ریاست سے آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں، ثناء اللّٰہ مستی خیل کو سیاسی...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بار بار خط لکھ کر مدد مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے معاملات حل کریں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا خط بانئ پی ٹی آئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھیں گے اور اس کا جواب بھی نہیں آئے گا۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دو ٹوک مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں، یہ خط کہیں موصول نہیں ہونا، اگر موصول ہو بھی گیا تو وزیرِ اعظم کو بھیجا جائے گا۔ ایک نہیں 100 خط لکھ دیں کچھ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کا دعوی ہے کہ حکومت خطرناک مجرم قرار دئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل بھیج رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑے افراد کو فوجی کارگو طیاروں کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ان افراد کو کیوبا میں موجود بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔کرسٹی نوم نے ان افراد کو بدترین مجرم، قاتل، ریپسٹ، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اور گینگسٹر قرار دیا۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے گوانتانامو منتقلی کے اس فیصلے کے دس دن بعد بھی...
      پاکستان کا دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر موقف تبدیل نہیں ہوا، بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا،کشمیریوں کے قتل عام کی آزادنہ تحقیقات ہونی چاہیے ، ترجمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو، فلسطینی عوام کیلئے حق خودارادیت چاہتے ہیں،لیبیا کشتی حادثے میں 16لاشوں کی شناخت کی جا چکی،ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے...
    میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ رافیل گورسی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کا وقت ہاتھ سے نکال رہا ہے۔ کیونکہ ایران نے یورینیئم کی افزودگی کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ جو کہ اسلحہ سازی کے درجے کے قریب کے معیار کی ہے۔رافیل گورسی عرب ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی ایرانی معاملے پر نئی قیادت کے ساتھ سیاسی مشاورت کی کوئی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے۔ تاہم وہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں کسی جامع رپورٹ کے جاری کرنے میں ابھی التوا...
    چینی سرکاری میڈیا  کو دیئے گئے انٹرویو میں صدرپاکستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے، چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ صدر زرداری کا...
    ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت  آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے،  ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔  محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے شکست کی اصل وجہ کا اعتراف کر لیا ...
    امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔ میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھرا خطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کررہی ہے اور یہ صورتحال روس سے بڑا خطرہ ہے۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں، خود اپنے آپ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں اسقاط حمل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈی نیشن میٹنگ کے ایم ڈی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر بلایا گیا، جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں ٹریفک، انکروچمنٹ اور دیگر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل نے رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور خلاف ورزی پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے انکروچمنٹ کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے تمام اداروں کے اشتراک سے بہترین نتائج حاصل کرنے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یواین پروگرام کے تحت کسانوں کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالتی معاملات میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دی تو ہمارے نظام میں داخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایم ایف نے ہنس کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نام لے کر کسانوں کا استحصال نہیں کیا جا سکتا، 90 فیصد کسانوں کو جن کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے انہیں سہولیات اور بجلی...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...