بیرسٹرگوہر سمیت کسی کااستحقا ق نہیں کہ وہ بتائےکہ بانی سےکس نےملناہےکس نےنہیں، صاحبزادہ حامدرضا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سنی اتحادی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر سمیت کسی کااستحقاق نہیں کہ وہ بتائےکہ بانی سےکس نےملناہےکس نےنہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے صاحبزادہ حامدرضا نے کہاکہ ملاقات کیلئے ٹی اوآرزسپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں سیٹ کروائےگئےنیازاللہ نیازی اورمشال بھی نہیں ،گوہر اور بیرسٹرعلی ظفر اور ظہیر عباس کے علاوہ جوملاقات کیلئےگئےہم نہیں جانتے۔
صاحبزادہ حامدرضا سے سوال کیا گیا کہ بیرسٹرگوہرکاکہناہےوہ پارٹی چیئرمین ہیں یہ ان کااستحقاق ہے جس کے جواب میں کہا کہ بیرسٹرگوہر سمیت کسی کااستحقا ق نہیں کہ وہ بتائےکہ بانی سےکس نےملناہےکس نےنہیں صرف ہائیکورٹ کےاحکامات تھےسلمان اکرم لسٹ سپرنٹنڈنٹ کوفراہم کریں گے۔
سنی اتحادی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ بیرسٹرعلی ظفرملےہیں تویہ انڈرکیویسچن ہےکوئی ایسی تلخ کلامی نہ ہوئی،نارمل ڈسکشن ہوئی،ایک مباحثہ ہواتھا علیمہ خان نےکہاتھامیں بھائی سےملاقات کروں گی گرفتاری ڈالنی ہیں توڈال دیں شفقت اعوان کو گھسیٹاگیااوراڈیالہ چوکی لےگئے۔
صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ مجھےکہاگیاگاڑی میں بیٹھیں میں نےکہا9خواتین گاڑی میں ہیں تو میں کیسےبیٹھ جاوں پھر کہا گیا گاڑی کی اگلی سیٹ پربیٹھ جائیں میں نےکہا کہ آپ چاہتےہیں ایساامپریشن جائےکہ ان کومیں نے گرفتار کروایا پھر کہا کمانڈو کھڑا کر رہے ہیں گاڑی کےساتھ چندقدم جاکر2خواتین کواتارمیری جگہ بنائی گئی ایک جگہ پیٹرول پمپ پرلےگئےپھرشادی ہال لےگئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کہاگیاپولیس فرارہوئی ،پولیس فرارنہیں ہوئی شادی ہال میں کسی کےپاس کیمرانہیں تھاپولیس جوان ویڈیو بنا رہے تھےخودنظرنہیں آ رہےتھےڈھائی گھنٹے بعدبانی کی بہنوں کی گرفتاری کوہسارتھانہ میں ڈال دی گئی مجھےاور قاسم زمان کو لاہور کی گرفتاری کا کہا گیا۔
سنی اتحادی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں بلیوورلڈسٹی لےگئے،چکری انٹرچینج پر ویرانے پر کھڑا کر کے کہا گیا آپ جائیں کہاگیاراستےمیں فون آگیاتھاکہ ان کوچھوڑدیں ہمارےساتھ 3خواتین بھی شامل تھیں ہمارےپاس موبائل نہیں تھے،میں نےکسی سےموبائل لیکربھائی کوفون کیاہرفوجی جوان پرحملےکی ہم مذمت کرتےہیں ۔