کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پہلا عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن بننے والے نور زمان نے کہا ہے کہ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں۔ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی مصر کی فیروز ابو الخیر نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے مسرت کن ہے، بھرپور محنت کی اور پھل ملا۔ امید ہے کہ میرا عالمی ویمن چیمپئن بننے کا ابھی پورا ہوگا۔
سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے نور زماں کی فتح کو پاکستان اسکواش کے لیے تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی اسکواش کے وقت پر دوبارہ نمودار ہوگا۔
ماسٹرآف اسٹروکس کے نام سے معروف سابق عالمی چیمپئن اور نور زماں کے دادا قمر زماں نے اپنے پوتے کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محنت کا سلسلہ جاری رکھا جائے تو پاکستان ایک سال بعد عالمی ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے۔
سابق عالمی امیچر چیمپئن مقصود احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
سابق عالمی کھلاڑی گوگی علاءالدین نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے کہا کہ عالمی انڈر 23 ٹائٹل کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے اچھے مستقبل کی نوید ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق عالمی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا
پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا، لاہور کو 2027 کیلئے معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2027 کیلئے لاہور معاشی تعاون تنظیم ای سی او نے سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا۔10 ممالک کی ای سی او کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، جس میں شہر کو باضابطہ طور پر ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کرنے کا اعلان ہوگا۔
ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے ، ترکیہ شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ای سی او کیپٹل ٹورازم نامزد کیا گیا ہے۔مریم نوازکی دعوت پر اکنامک کوآرڈی نیشن آرگنائزیشن کے سفیر آرہے ہیں، ای سی او میں پاکستان ترکیہ، ایران، افغانستان، آذربائیجان، قازغستان ،کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔
ای سی او ہر سال ایک رکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کیلئے منتخب کرتا ہے ، لاہور کو تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کو ای سی او کیپٹل ٹورازم کا اعزاز ملنا بڑی پیشرفت ہے، مریم نواز شہر کی تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھاناچاہتی ہیں۔