لوکل سریہ 2 لاکھ 32 ہزارروپے جبکہ سمیٹ کی قیمت میں کمی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک ) تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں ۔ لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 254 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں سست رہیں اورمقامی سیمنٹ کی فروخت 6.
جولائی تا مارچ مالی سال 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 33.99 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 34.5 ملین ٹن کے مقابلے میں 1.48 فیصد کم ہے۔ شمال میں قائم سیمنٹ ملوں نے 9 ماہ کے دوران 22.79 ملین ٹن کی مقامی ترسیل ریکارڈ کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 24.24 ملین ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے،شمال کی برآمدات 7.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.12 ٹن رہیں جو 1.039 ٹن تھیں۔
بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی تقریب شوہر نے خراب کردی؛ دانیہ شاہ برہم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فی ٹن قیمت 2 لاکھ ہزار روپے ریکارڈ کی سیمنٹ کی ملین ٹن سریے کی گئی ہے سال کے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔