2025-04-21@11:03:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1086

«اپنے نام کیا»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں...
    ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) یو ٹیوبر رجب بٹ نے مسلسل تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ تھا، جلدی میں بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آیا ہوں اور میرے اہل خانہ کو بھی میرے پاکستان سے جانے کا علم بعد میں ہوا، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب...
    بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی...
    کراچی: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13...
    تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔  
    ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے پورے سیاسی کیرئیر میں اولین ترجیح رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا اور اسے مضبوظ بنانا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان...
    لٹے پٹے فلسطین پر زخمی اذیت ناک حالتوں میں لوٹتے لوگوں کی خواہشات پُر امید تھیں پر یہ کیا۔۔۔ فضا ایک بار پھر بارود کی خوشبو سے رچ گئی، شعلے چاروں جانب سے ابلنے لگے کہ ایک قیامت ابھی باقی ہے۔ کیا انسان پیش گوئیوں پر یقین کر سکتا ہے اور اگر کر سکتا ہے تو اس پیش گوئی کو بنانے بگاڑنے میں خود اس کا کتنا عمل دخل ہے۔ یہ طے تھا کہ ستمبر 2023 کے بعد فلسطین آگ و خون کی جنگ کی نذر ہوگا پر ایک بار پھر اسی علاقے پر یہ جنگ زبردستی مسلط کر دی جائے گی یہ پیش گوئی یا خواب بہت اذیت ناک تھا جو دیکھنے میں ہی دہلا دینے والا تھا پر...
    کارنی کے 9 مارچ کو کینیڈا کے حکمران لبرلز کی قیادت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر سے رابطہ کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ ایک انتہائی نتیجہ خیز کال تھی، ہم نے بہت سی چیزوں پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل، باہمی فائدہ مند اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات عائد کرنے کی تازہ ترین دھمکی کے خلاف کینیڈا اگلے ہفتے تک انتظار کرے گا اور ممکنہ جوابی اقدامات کے بارے میں کچھ بھی طے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘ کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی...
    بھارتی ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاگاوی ضلع کے خانپور تعلقہ میں ایک معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق خانپور کے بیڑی گاؤں کے رہائشی 82 سالہ ڈیوگجرون سنتن نذرتھ اور ان کی 79 سالہ بیوی فلاویانا نے 50 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ اور دھمکیوں کے بعد اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی۔ معمر جوڑا بے اولاد تھا۔ پولیس کے مطابق، ڈیوگجرون نے خودکشی سے پہلے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کسی کو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز  ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ایف سی کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزو پولیس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز  ایک صفحہ پر ہیں۔ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے...
    یکم اپریل سے افغان شہریوں کو حراست میں لینے، ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال کے اوائل میں حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو مارچ کے آخر تک پاکستان چھوڑنے یا ملک بدری کا سامنا کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کے باوجود حکومت نے ان کی وطن واپسی کے ساتھ آگے بڑھنے...
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں قومی ٹیم نے 43 ایکسٹراز کے رنز لٹائے۔ مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی پاکستانی بالرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں...
    ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا،پنجاب میں سابقہ پی ٹی آئی حکومت اور خیبرپختونخوا میں 12 سال سے جاری اقتدار کو کرپٹ اور ناکام ترین قرار دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آکر یہی کچھ کریں گے تو ان کی مقبولیت کا کوئی فائدہ نہیں، ملک کی بقا اور ترقی کے لیے اپوزیشن اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف خیبرپختونخوا...
    یک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم گلوچ جاری ہے، اب میں بھی گالم گلوچ، سازشیوں سے دو،دو ہاتھ کروں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا ہے۔ عامر خان کا اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے اس چینل کا مقصد فلم سازی کے پیچھے چھپے رازوں کو مداحوں کے سامنے لانا ہے۔ بالی ووڈ کے سینئر اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل کے تعارف میں کہا کہ ’’ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ فلم سازی کے سفر کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹوں۔ اب ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے آپ کو فلمی دنیا کے وہ راز دکھائیں گے جو آج تک پردے کے پیچھے ہی تھے۔‘‘ یاد رہے کہ مارچ 2025 میں اپنی...
    پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے...
    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا موضوع: جمعہ الوداع؛ یوم القدس میزبان محمد سبطین علوی مہمان حجہ الاسلام والمسلمین عون علوی تاریخ: 28 مارچ 2025 موضوعات گفتگو: مقاومت کے شہداء اور غزہ میں جاری بربریت کے بعد یوم القدس کی اہمیت پاکستان کی نظریاتی بنیادیں اور صہیونی غاصبین کے ساتھ نارملائزیشن پاکستان میں موجودگی دہشت گردی اور یوم القدس خلاصہ گفتگو: آج جب غزہ کی...
    اس جمعۃ الوداع کے بعد رمضان المبارک ہم سے بچھڑنے کو ہے۔ رمضان کے بعد دیکھتے ہیں کہ آپ کم کھاتے، کم سوتے، کم بولتے اور کیا اپنے نفس کی چوکی داری کرتے ہیں یا پہلے کی طرح پھر ویسے ہی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیے! اﷲ تعالی نے سورہ العمران میں ارشاد فرمایا ہے کہ تم اس وقت تک نیکی کو نہیں پا سکتے جب تک کہ تم اپنی پسندیدہ ترین چیز اﷲ کی راہ میں نہ دے دو۔ کھانا، پینا، آرام اور نفس کی بے لگام آزادی سے بڑھ کر انسان کی پسندیدہ چیز اور کیا ہوگی۔۔۔ ؟ کم کھانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مطلوبہ ضروری غذائیت کو ہی فراموش کر بیٹھیں۔ کم...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی...
    پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پربھی آمادہ ہوگیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنیکی تجویز، فرسٹ ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی چھوٹ دی جاسکتی ہے ،پراپرٹی سیکٹرمیں کاروبارکی حوصلہ افزائی کرنامقصد ہے،پراپرٹی سیکٹرمیں دیگرودہولڈنگ ٹیکسزبرقراررہیں گے،ذرائع وزارت خزانہ پہلی کیب عدہراگلی پراپرٹی ٹرانزیکشن پرپوراٹیکس وصول کیاجائیگا۔ پراپرٹی فروخت کرنیوالوں پرٹیکس کی موجودہ شرح برقراررہے گی۔آئی ایم ایف کی ریئل اسٹیٹ سیکٹرٹرانزیکشنزپردیگرٹیکسزمیں کمی کی مخالفت، آئی ایم ایف کاایک اوروفدجلد پاکستان کادورہ کرسکتاہے، آئی ایم ایف سے نئے مالی سال2025-26کے بجٹ...
    بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 27 ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت ، صوبہ ہائی نان اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے اعلان کیا کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہوگی۔ اب تک 71 ممالک اور خطوں کے 4،100 سے زائد برانڈز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور دنیا کے ٹاپ 500 اور دیگر معروف کاروباری اداروں میں سے 65 نمائش میں حصہ لیں گے ، یہ تعداد پچھلے سیشن سے تجاوز کر چکی ہے. چینی نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کی کنزیومر ایکسپو میں پہلی بار نئی کنزیومر ٹیکنالوجی کی نمائش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
    کراچی:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملیر ہالٹ میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہمارے پاس اختیار ہے نہ وسائل آخر کب تک بدنامی اپنے نام لیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال بے حد خراب ہو چکی ہے اور اس کا فوری تدارک ضروری ہے، گورنر سندھ نے حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہر صورت قوانین پر عملدرآمد کرائیں تاکہ ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال کو روکا جا سکے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی بچوں کو کچلا جا رہا ہے قاتل ڈمپر ہنستے بستے خاندانوں کو...
    یوم القدس کے حوالے سے اپنی ایک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ میں امت اسلامی کی فتح کا وقت آچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے حوالے سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو چیف ڈاکٹر "خلیل الحیہ" نے کہا کہ ہم مقاومت کے راستے پر ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے قدس کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے عظیم لوگوں کی زحمتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس آ رہا ہے اور آج ہم نے ان عزیزوں کو کھو دیا جنہوں نے قدس کے راستے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ آج ہم نے عظیم رہنماوں شہیدان "اسماعیل ھنیہ" اور "سید حسن نصر اللہ"  کو کھو...
    نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول میں اپنا بازار کے فری شاپنگ واچرز کی قرعہ اندازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) نیشنل پریس کلب میں حسب روایت اس سال بھی رمضان فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں کے اہل خانہ اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ خصوصی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں تیس خوش نصیب افراد کو “اپنا بازار” کی جانب سے چار، چار ہزار روپے کے فری شاپنگ واچرز دیے گئے۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں فیملی فیسٹیول کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کھیل داس کوہستانی، پاکستان فیڈرل یونین آف...
    بھارتی گلوکار اور نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اپنی بہن کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے پر حاضرین کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اسٹیج پر رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اب گلوکارہ کے بھائی ٹونی ککڑ کی انسٹاگرام پوسٹ نے گلوکارہ کے دیر سے آنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی بہن کا دفاع کیا ہے۔  تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی نیہا اسٹیج پر رو پڑیں اور مداحوں سے معافی بھی مانگی لیکن تنازعہ جاری رہا جوکہ سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے۔ اس کے درمیان، ٹونی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں سوال...
    پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس بار ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جو ان کی شاندار فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دیا گیا۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں ہانیہ کو یہ اعزاز دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔         View this post on Instagram...
    پیشہ ورانہ مصروفیات نے راقم کو کافی وقت گزر جانے کے بعد اپنے قارئین سے مخاطب ہونے کا موقع فراہم کیا مگر اس کے ساتھ ساتھ وقفہ کی ایک اور بہت اہم وجہ یہ بھی ہے کہ دراصل اب محسوس ہوا ہے کہ آپ کے اردگرد اجتماعی غیر یقینی ‘ الجھائو اور انتشار کے براہ راست اثرات انفرادی طور پر آپ کے دل اور دماغ پر اثر انداز ہوئے ہیں … سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس موضوع پر اپنے قارئین سے خیالات کا اشتراک کیا جائے ‘ اپنے ارد گرد جہاں روشنی کی امید اور وطن کی مٹی کا درد لئے کئی افراد سے سامنا ہوتا ہے وہاں عقل سے عاری بڑے نام بلکہ نام نہاد ’’سیاسی‘‘ زعماء کے...
    دل کے دورے سے جانبر ہونے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے منگل کو فیس بک پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے زندگی کی بے ثباتی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود ناقابل یقین لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے 36 سالہ بلے باز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 36 سالہ تمیم اقبال گزشتہ پیر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے تھے جب انہیں گراؤنڈ پر دل کا...
    بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...
    استنبول: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “انادولو” کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مقابلے میں 29 فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔ سب سے معتبر “فوٹو آف دی ایئر” ایوارڈ فلسطینی فوٹوگرافر سعید جارس نے اپنے دردناک شاہکار “غزہ – دیر البلح” کے لیے حاصل کیا۔ یہ تصویر ایک المناک لمحے کو قید کرتی ہے، جب اسرائیلی فضائی حملے میں متاثرہ والدین اپنے بچے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔ اس سال کے فاتحین کا انتخاب ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا، جس میں معروف فوٹوگرافر اور نیشنل جیوگرافک کے فلم ساز ایمی وٹالے،...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ حتی اپنے اتحادیوں سے بھی بھتہ لینا شروع ہو گیا ہے۔ امریکی صدر نے تمام تر سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ٹرمپ نے کہا: "میں ہر قیمت پر اسے حاصل کر کے رہوں گا۔" اسی طرح ٹرمپ نے ڈنمارک حکومت کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ امریکہ کے مطالبات نہیں مانتا تو اس کے خلاف زیادہ سخت اقدامات انجام دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے ڈنمارک کو خبردار کیا ہے کہ اس کی درآمدات پر ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا: "آپ کے پاس بہت قیمتی زمین ہے اور افسوس کی بات ہے اس...
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام  کیا گیا  صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت  نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں،  شادی میں رکاوٹ ؛ بیٹی نے باپ کو گولیاں مارکر قتل کردیا صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم...
    کراچی : عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی. جس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان نے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. جس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک آٹھ چھٹیاں ملیں گی. سوائے 3 اپریل کے۔حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے. تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار (29 اور 30 ​​مارچ) کی دو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔چونکہ 4 اپریل جمعہ کو...
    اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    ---فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے قصبہ کری والا جاگیر میں بیٹی نے باپ کو اسی کے پستول سے قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی آئی خان: بیٹے کے قتل میں ملوث ماں اور سوتیلے باپ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ایس پی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں سوتیلے باپ نے تشدد اور گلا دبا کر قتل کا اعتراف کیا ہے، گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون کالز سے مدد ملی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر والد کو قتل کیا۔
    آسٹریلوی باپ، بیٹے کی جوڑی نے ایک گلائیڈر میں لگاتار 45 لوپ مکمل  کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ آسٹریلوی شہری ڈیوڈ سکچنگز کا کہنا ہے وہ  اپنی 50 ویں سالگرہ پر  ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے،اس لیے انہوں نے اپنے ساتھ اپنے  بیٹے میکس(عمر 16 سال) کو بھی بھرتی کیا تاکہ اس کے ساتھ 2 سیٹوں والے DG-1000 گلائیڈر میں آسمان کی جانب گلائیڈ کرسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں جشنِ آزادی کی تیاریاں، پیرا گلائیڈنگ میلے کا آغاز، سیاحوں کا جوش و خروش انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، ’اپنی پوری زندگی میں نوجوانوں کے لیے، خاص طور پر اپنے خاندان کے لیے اپنے آپ کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش...
    ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 400-500 کلومیٹر جنوب مغرب میں کافا زون اپنے سرسبز و شاداب مناظر، گھومتی ہوئی پہاڑیوں اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے جانا جاتا تھا۔  اس علاقے کے لوگ اپنی بھیڑ بکریاں کو گاؤں سے دور چھوٹی سرسبز پہاڑیوں تک لے جاتے تھے، جہاں وہ گھاس اور دیگر پودے کھاتیں اور سرے شام لوٹ اتیں۔ دوسروں کی طرح ایک نوجوان اخمد کلدی بھی اپنی بھیڑ بکریوں کو ان چراگاہوں میں لے جایا کرتا تھا۔ تاھم  کالدی اپنی 2 درجن بھر بھیڑ بکریوں کے بارے میں فکر مند رہتا تھا، جو ہمیشہ کم دودھ اور سست رہتی تھیں۔ ایک دن اُس نے چراگاہ کا علاقہ بدل دیا، کیونکہ وہ اِنہیں ایک نیا ماحول دینا چاہتا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے ایک متنازع فلٹر کو ہٹا دیا ہے جو صارفین کی تصاویر کو اس طرح ایڈٹ کرتا تھا کہ وہ زیادہ وزنی نظر آئیں۔ یہ فلٹر استعمال کرنے والی بیشتر ویڈیوز ایک جیسی ہی تھیں۔ پہلے صارف کی اصل، بغیر ایڈیٹ کی گئی تصویر دکھائی جاتی، پھر ”چبی فلٹر“ آہستہ آہستہ اس کی جسمانی ساخت میں تبدیلی کر دیتا، اور پس منظر میں امریکی گلوکارہ ڈوچی کا گانا ”Anxiety“ بجتا۔ جب ایسی ویڈیوز کی تعداد بڑھنے لگی تو صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے ”باڈی شیمنگ“ (جسمانی ساخت پر شرمندہ کرنے) کے مترادف قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ ٹرینڈ لوگوں کو کمتر محسوس کرانے کے...
    ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔ زیرگردش...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کے بیٹے پراتیک نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراتیک نے اپنی آنجہانی والدہ اور بالی ووڈ اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نام باضابطہ طور پر پراتیک سمیتا پاٹل رکھ کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ پراتیک ببر نے اپنے نام سے کنیت ’ببر‘ ہٹا کر اپنی والدہ کا نام باقاعدہ سرکاری طور پر جوڑ کر اسے پراتیک سمیتا پاٹل رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے نتائج کی اور کسی کے ردعمل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Times...
    کیپ ٹاﺅن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناﺅکا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے.(جاری ہے) واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاﺅن پہنچنے پر کہاکہ گھر آنا ہمارا انتخاب نہیں...
    دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں بر آمد کر لیں۔محکمہ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمہ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگلی حیات ہے۔چھاپہ مار ٹیم نے شکار کے لیے بنائے گئے ٹھکانے کو آگ...
    کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہو گی ۔یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم  کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تقریب میں شریک  ہوئے،خاتون اول آصفہ بھٹو بھی تقریب میں...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں  بر آمد کر لیں۔ محکمۂ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمۂ وائلڈ لائف نے  دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔ محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ بلوچستان میں کونج کے شکار کیلئے لگائے گئے کیمپس کو ختم کرنے کی ہدایتمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بارکھان نے ایک کارروائی میں دو گاڑیوں سے غیرقانونی شکار کی گئی 32 کونجیں برآمدکر لی تھیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)ملک میں یکم اپریل سے ٹول ٹیکس میں رواں مالی سال چوتھی بار اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے، رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔این ایچ اے کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے، دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جب...
    حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
    اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا یہ ملک چند خاندانوں اور مافیاز کے ہاتھوں گروی رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یا اس کا مقصد عوام کی حکمرانی، انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا، جب ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے آواز بلند کی گئی، ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، پارکس، پلے گراؤنڈز سب بنائے ہیں، سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک بھی پیپلز پارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تحت کراچی میں تمام ٹاؤنز میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے کلک کے تحت جاری ہیں، جبکہ مزید 10 ارب کے منصوبے آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی...
    اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے اشتعال انگیز بیانات ہم پر امریکہ کی جانب سے لگے اُن جھوٹے الزامات کی واضح نفی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ جنگبندی کے طے شدہ معاہدے میں اصلی رکاوٹ حماس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے انتہاء پسند و دہشت گرد رکن قومی اسمبلی "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے جنگ میں دوبارہ لوٹنے کے میرے مطالبے سے اتفاق کیا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے کہا کہ مذکورہ وزیر کے بیانات اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ اس انتہاء پسند رژیم نے غزہ کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ منسوخ...
    اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک معروف یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی جانب سے اپنی ممکنہ گرل فرینڈ کے لیے مقرر کردہ شرائط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے ”ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کی زیجیانگ یونیورسٹی کے اسکول آف مارکسزم سے وابستہ 35 سالہ پروفیسر، جنہیں مسٹر لو کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے ایک میچ میکنگ چیٹ روم میں اپنی تفصیلات اور توقعات شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی شناخت 175 سینٹی میٹر لمبے، 70 کلو وزنی، ایک اعلیٰ چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ شخص کے طور پر کرائی اور بتایا کہ ان کی سالانہ آمدنی 1 ملین یوان (تقریباً 3.81 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ انہوں...
    خیبرپختونخوا پولیس نے جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کلین اپ آپریشن شروع کردیا، اور اور پہلے روز دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مسمار اور نذر اتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پشاور میں واقع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے سنگم پر دُور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اہم کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید آپریشن کلین اپ کے نام سے شروع اس کارروائی کے دوران شواکئی، تخت کلے اور پلوسی بانڈہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران میں دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا، تاہم...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کا کیس ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے اپریل کے اواخر تک جا سکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی...
    لاہور: ثابت ہوا کہ مصنوعی ذہانت اتنی ہر فن مولا نہیں جتنی سمجھ لی گئی، جناب چیٹ جی پی ٹی نے ناروے کے ایک معزز شہری اروی ہوفمین کو اپنے ہی دو لڑکوں کا قاتل ٹھہرا دیا۔ ہوا یہ کہ جب ہوفمین نے اے آئی پروگرام سے اپنے متعلق سوال کیا تو جواب آیا کہ اس آدمی نے دسمبر 2020ء میں شہرت پائی جب اپنے 7 اور 10 سالہ بیٹوں کو مار دیا، قتل نے ناروڑی قوم کو ہلا ڈالا، اب وہ 21 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جھوٹے جواب نے ہوفمین کو خوفزدہ و پریشان کر دیا کہ اْس سمیت لڑکوں و محلے کے نام وعمریں درست تھیں، اس نے متعلقہ ناروڑی سرکاری ادارے کو درخواست...
    کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے نومولود بچے پرسرار طورپر اغوا ہوا اور پھر  پولیس کو اطلاع ملتے ہی مبینہ اغوا کار بچہ واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازیاب کروالیا گیا۔ ہفتے کی دوپہر لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اندر واردات ہوئی۔ ایس ایچ او شریف آباد یوسف مہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے 3 دن کے بچے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جارہی تھیں۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے سیڑھیاں اترنے کے دوران نامعلوم خواتین نے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے ذہنی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ...
    لاہور: لاہور میں سابق ایم پی اے کی جانب سے اپنے ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی، فوراً ایکشن لے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح...
    کیا آپ کو اپنا پرانا کمپیوٹر بدلنے کی واقعی ضرورت ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر کمپیوٹر صارف کے ذہن میں کبھی نہ کبھی ضرور جنم لیتا ہے۔ ہر کمپیوٹر رکھنے والے شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ جدید سے جدید کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اس کے زیر استعمال ہو۔ لیکن کیا ایسا واقعی ضروری ہے؟ کیا آپ کو اپنے کمپیوٹر کو بدلنے پر ہزاروں یا لاکھوں روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے؟ میں اپنے گزشتہ بیس سال کے تجربے کی بنیاد پر کہوں تو صرف اس وقت نیا کمپیوٹر خریدیں جب آپ کا موجودہ کمپیوٹر آپ کے ضروری کام انجام دینے کے قابل نہ رہے۔   پرانا کمپیوٹر بدلنے کی اصل وجہ کیا ہونی چاہیے؟ چونکہ...
    ایک قریبی الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مسافروں کے فضائی سفر میں خلل پڑنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو پروازوں کی محدود تعداد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس آتشزدگی کے اس واقع کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی نمایاں بندش ہوئی، جو بالآخر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور روانگی  جانے والی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ وطن واپسی اور ہوائی جہاز کی منتقلی کو ترجیح دیتے ہوئے...
    بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل کیے جانے والے شخص کے بارے میں اپنا آپریشن خود کرنے کا انکشاف۔ یہ بھی پڑھیں:طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی اترپردیش کے شہر متھرا میں ایمرجنسی میں داخل کروائے گئے 32 سالہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے یوٹیوب ٹیوٹوریل دیکھ کر اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ قبل ازیں راجا بابو نامی اس شخص کے پیٹ میں شدید درد تھا، جس پر اس نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، تاہم سکون نہیں ملا ، جس اس نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔...
    فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے، یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے  دماغی مریض بھی قرار دے دیا۔   جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔  عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر...
    پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا مصنوعی ذہانت (AI) کا نظام لانچ کردیا ہے۔ پاکستان میں بنائے گئے اس نظام کو ’’ذہانت اے آئی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو پاکستانی ماہرین کی محنت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ’’ذہانت اے آئی‘‘ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر آئی ٹی ماہرین، ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اس منصوبے کی بانی اور آئی ٹی ماہر مہوش سلیمان علی نے شرکاء کو ’ذہانت اے آئی‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مہوش سلیمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ کئی...
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا...
    معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہے اس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفی ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذب نظر بنایا ہے۔اپنی نوعیت...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد جرمنی نے جمعرات کو دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ شام کی خانہ جنگی کے دوران 2012 میں بند ہونے والے اس سفارت خانے کو جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا، جو اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دوسری بار شام کا دورہ کر رہی تھیں۔ شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد جرمن وزیر خارجہ کا دوسرا دورہ بیئربوک کے مطابق، جرمن سفارت کاروں کی ایک چھوٹی سی تعداد دمشق میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی، لیکن قونصلر کے کام، جیسے کہ ویزا...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں اور آج لائنز ایریا سے سحریوں کا اختتام کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کارکنوں اور تنظیمی رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے اور یہ استقبال اگلے رمضان تک...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین شہید ہوگئے۔آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید کی...
    جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم...
    معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔ علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔ یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔ علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکارہ نے رواں سال کے آغاز میں دبئی کے رہائشی محمد راشد سے شادی کی تھی۔ نیلم منیر کے ہمسفر محمد راشد نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محبت بھری اسٹوری شیئر کی ہے جسے اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔ محمد راشد نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کے شوہر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اہلیہ کو اپنی دنیا قرار دیتے انہیں اپنے لیے خوشی اور راحت کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان  کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب ک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان  کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن  کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91...
    بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...
    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس شو میں دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق بات کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ دانش تیمور نے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے۔ ان کے اس بیان میں ’فی الحال‘ کے لفظ نے تنازع کو جنم دیا کیونکہ کئی سوشل میڈیا صارفین...