جمعہ الوداع؛ یوم القدس
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
موضوع: جمعہ الوداع؛ یوم القدس
میزبان محمد سبطین علوی
مہمان حجہ الاسلام والمسلمین عون علوی
تاریخ: 28 مارچ 2025
موضوعات گفتگو:
مقاومت کے شہداء اور غزہ میں جاری بربریت کے بعد یوم القدس کی اہمیت
پاکستان کی نظریاتی بنیادیں اور صہیونی غاصبین کے ساتھ نارملائزیشن
پاکستان میں موجودگی دہشت گردی اور یوم القدس
خلاصہ گفتگو:
آج جب غزہ کی سرزمین پر صہیونی مظالم اپنے عروج پر ہیں، جب بچے، بوڑھے اور عورتیں بے دریغ شہید کیے جا رہے ہیں، یوم القدس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ دن نہ صرف فلسطین کی آزادی کی علامت ہے، بلکہ عالم اسلام کے اتحاد اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا بھی ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دے کر مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں وہ صہیونی غاصبوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر سکیں۔
غزہ کے عوام نے جو قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہزاروں شہداء، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے، نے ثابت کیا ہے کہ فلسطین زندہ ہے اور اس کی آزادی کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوگی۔ مقاومت کے شہداء نے اپنے خون سے یہ پیغام دیا ہے کہ ظلم کے آگے جھکنا نہیں، بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ یوم القدس ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا دن ہے۔
پاکستان کا قیام اسلام کے نام پر ہوا تھا، اور اس کی نظریاتی بنیاد ظلم کے خلاف جدوجہد ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کبھی بھی صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کیا، لیکن آج بعض حلقے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی بات کر رہے ہیں، جو پاکستان کے نظریاتی اصولوں کے منافی ہے۔ فلسطین کی حمایت ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کریں گے، تو یہ ہمارے شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔
پاکستان خود دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ کئی گروہوں نے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنایا ہوا ہے۔ ان حالات میں یوم القدس صرف فلسطین کی حمایت کا دن نہیں، بلکہ اپنے اندر موجود دہشت گردی کے خلاف بیداری کا دن بھی ہے۔ اگر ہم عالمی استعمار اور صہیونی ایجنڈے کو سمجھ لیں، تو ہم اپنے ملک میں امن قائم کر سکتے ہیں
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس کے ساتھ کے خلاف
پڑھیں:
کوئٹہ، عالمی یوم القدس کی ریلی کے تصویری مناظر
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمتہ الوداع کے موقع پر القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
کوئٹہ، یوم القدس کی ریلی برآمد
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں جاری مظالم کا تذکرہ کیا اور بیت المقدس کے لئے قربانی دینے والے شہداء سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ھنیہ، ہاشم صفی الدین اور یحیٰ سنوار سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمت کی تاکید کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے فلسطین کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔