عید پر8 چھٹیاں! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی : عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی. جس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان نے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین
پڑھیں:
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہونگی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔