2025-01-31@16:44:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4808
«ہ تارڑ»:
(نئی خبر)
اسامہ ملک : امریکی خاتون اونیجا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان حکومت سے پیسوں کا تقاضا کردیا، اونیجا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت سے ایک لاکھ امریکی ڈالر طلب کر رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمضان چھیپا پر بھی تنقید کی اور کہا، "تم چپ ہو جاو، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔" انہوں نے حکومت سے نئی سڑکوں اور بسوں کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت سڑکوں کی صفائی پر بھی توجہ دے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی...
بلوچستان میں ایک ماہ قبل لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔محکمۂ داخلہ بلوچستان نےصوبے بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 30 دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت ریلیوں، جلسے و جلوس اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگائی تھی۔محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے...
نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی چین سے ففتھ جنریشن طیاروں کا حصول، پاکستان کو انڈیا پر فضائی برتری مل گئی چین سے ففتھ جنریشن طیاروں کا حصول، پاکستان کو انڈیا پر فضائی برتری مل گئی چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی لیزر ٹرانسمیشن بھیج کر تاریخ رقم کردی چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی لیزر ٹرانسمیشن بھیج کر تاریخ رقم کردی چین میں پھیلا نیا پر اسرار وائرس ’ایچ...
سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک میں بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، مری، گلیات، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی گئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ لہہ میں درجہ حرارت منفی9ڈگری ریکارڈ، سکردو میں منفی6، کالام میں منفی5، مالم جبہ، استور، قلات میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، آج درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ہے۔ میٹرولوجسٹ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا...
گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں، کو تبدیل کر کے سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بیوروکریسی میں 6 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر وقاص جوہر ایڈیشنل کمشنر، گلگت کو تبدیل کر کے محکمہ معدنیات، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں ڈپٹی سیکرٹری، اکرم خان جو اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان میں پوسٹنگ کے منتظر...
نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کپ شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔...
گلوبل وارمنگ، ماحولیات، آلودگی، صنعتی فضلہ، یہ وہ اصطلاحات ہیں جو آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہر محفل میں کہیں نہ کہیں ان کا ذکر نکل ہی آتا ہے۔ جہاں چند لوگ بیٹھے ہوں تو یہ موضوع نہ چاہتے ہوئے بھی گفتگو میں شامل ہوہی جاتا ہے۔ پھر وہاں موجود افراد کسی ماہر ماحولیات کی طرح سنے سنائے حل بتانے لگتے ہیں اور اپنی باتوں میں وزن ڈالنے کےلیے اس بات کو کسی حقیقی ماہر سے جوڑ دیتے ہیں۔ ماحولیات کی اہمیت آج کے دور کا اہم ترین موضوع ہے، لیکن معلم اعظم محسن انسانیت نبی مکرمؐ کی ذات مبارکہ کی تعلیمات اس مسئلے پر انسانی تاریخ کی پہلی اور جامع رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم نادانستہ ہم اس...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستقبل قریب میں آزاد کشمیر کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں (میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز) میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مابین زمینی رابطوں کی بحالی کیلئے اطراف سے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس اسلام میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق سے ایک ملاقات میں گفتگو میں کہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی میڈیکل انجینئرنگ کالج نہ ہونے...
تصویر: اسکرین گریب نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے شرط پیش کر دی۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔ شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون سے شادی کے 3 خواہش مند سامنے آ گئےشادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس سے شادی کے خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔ اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں...
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات،عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان مین تعینات سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
مہاراشٹرا کے سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ یہ ملک کو تقسیم کرنے والا بیان ہے، وہ نفرت کے پجاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹرا کے بی جے پی شدت پسند لیڈر نتیش رانے نے مسلم طالبات کے حجاب (برقعہ) کو لیکر متنازعہ و اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کی حکومت میں وزیر نتیش رانے نے امتحانی مراکز میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حجاب پہننے والوں کو پاکستان چلے جانے کو کہا ہے۔ نتیش رانے ریاست میں منعقد ہونے والے دسویں اورر بارہویں کے امتحان میں نقل نویسی کو روکنے کے لئے طالبات کے حجاب پر پابندی لگانے کا انتہائی نامناسب و غیر جمہوری مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'انٹر سروسز پبلک ریلیشنز' (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کے روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے میر علی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایک آپریشن کیا۔ فوجی بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 'دہشت گردوں' کے ٹھکانے پر "مؤثر طریقے سے ان سے نمٹا" اور کراس فائرنگ کے دوران ان میں سے چھ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس آپریشن کے دوران، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار نے "سامنے سے اپنے ساتھی فوجیوں کی قیادت کی" اور تصادم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے ورکرز کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری...
وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے...
ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
بلوچستان میں ایک ماہ قبل لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمۂ داخلہ بلوچستان نےصوبے بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 30 دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت ریلیوں، جلسے و جلوس اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگائی تھی۔ محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔
واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان ہوا، جس میں 64 افراد طیارے میں سوار تھے اور 3 فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ طیارہ کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیشتر لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا الزام سابق صدر...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے۔ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبعیت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔ رمضان چھیپا نے کہا کہ چھیپا فاؤنڈیشن کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، ہم یہ سب کچھ انسانی خدمت کی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی...
افریقی ملک کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔ 150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسی عالمی اصولوں کے مطابق ہے اور اس کا مقصد ملک کی سلامتی، معیشت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔ کوئی بھی ملک غیر معینہ مدت تک غیر قانونی تارکین وطن کی میزبانی کرنے کا پابند نہیں ہو سکتا، اور پاکستان نے اسی تناظر میں قانونی اور منصفانہ اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کا غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا حق ایک خودمختار حق ہے، جو کہ سیکیورٹی خطرات، معاشی تناؤ اور قانونی نظام کی مضبوطی کے پیش نظر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی پر پاکستان کو غیر ضروری اور غیر متناسب تنقید کا سامنا ہے، حالانکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک بھی اپنے قومی مفادات...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوںمیںمصروف ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ حالیہ دنوںمیںسعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤںپر بات چیت کی۔
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات،اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں اقوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کردی ہے جسے تحریک انصاف نے مستردکردیا،حکومت کی طرف سے یہ تجویز تاخیرسے آئی ہیاورحکومت اگرپارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ تھی تو اسے اس کاباضابطہ اعلان چندروزقبل کردیناچاہئے تھاتاکہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان سے قبل اس تجویزکاجائزہ لیتی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت بھی کرلیتی تاہم 28جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاتھا،سپیکرسردارایازصادق ،جنہوں نے سنجیدگی اور دانشمندی کامظاہرہ کرتیہوئے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کرداراداکیاتھاوہ اب بھی پرامید ہیں کہ مذاکرات...
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز میں شرکت
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ‘ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز’ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی اقتصادی بحالی و ترقی اور ملک میں موجود سرمایہ کاری کے لیے امید افزا ماحول کو اجاگر کیا۔ امریکہ میں مختلف ممالک کے سفراء سے بات چیت کے اس معروف پروگرام میں 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی, جس میں امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی کے اراکین ، کیپٹل ہل کے مختلف کانگریس مینوں کے ساتھ کام کرنے والے سٹافرز، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے جمہوری اداروں کے استحکام...
افغانستان(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زادران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے،شاہ پور نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔افغان فاسٹ باؤلر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 43 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکا سے پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو اس کا محبوب تو اب تک نہیں مل سکا اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن کئی پاکستانیوں نے خاتون سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس، جو اکتوبر 2024 میں اپنے محبوب سے ملنے اور شادی کرنے پاکستان آئی تھیں، انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب لڑکے کے گھر والوں نے ان کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔اونیجا اینڈریو رابنس نے یہ عرصہ کہاں گزارا؟ یہ تو پتہ نہیں چل سکا لیکن وہ اپنے 19 سالہ محبوب ندال میمن کا گھر کا پتہ بخوبی جانتی تھیں۔اونیجا اینڈریو رابنس کا ویزہ ایکسپائر ہوا تو پاکستانی حکام نے ان کو...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پانچ مختلف محکموں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ پراسیکیوشن کی اسامی پر 12 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لیبر انسپکٹر کی اسامی پر 13 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی اسامی پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے، تاہم سپیشل پرسن کوٹہ کے لیے 1 سیٹ پر امیدوار کی عدم دستیابی رہی۔ کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ کی اسامی پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کی اسامی پر 7 امیدوار کامیاب رہے۔پی پی ایس...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ری سیٹلمنٹ کے لیے بیرون ممالک منتقل کیا گیا، بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہشمند 40 ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں، امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ مکمل کرے گا۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے موجود ہیں تاہم اعلیٰ سطح کا رابطہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑے گئے، جدید امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت...
کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ لیڈی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔ 15 سال سے سندھ...
امریکا: اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ(غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور)
واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
برصغیر میں بسنے والے لاکھوں اور اب کروڑوں مسلمانوں کے محبوب لیڈر قا ئداعظم محمد علی جناح کو اللہ رب العزت نے پیش بہا کر شماتی خوبیوں سے نوازا تھا۔ بیسویں صدی کے سب سے عظیم سیاسی رہنما ہونے کے باوصف قائداعظم کی شخصیت و کردار اس قدر شفاف اور متاثر کن تھی کہ آ ج پون صدی گزر جانے کے بعد بھی ان کا بڑے سے بڑا مخالف اور نا قد بھی انکے بارے کچھ منفی یا بے معنی و لا یعنی گفتگو کر نے سے پہلے سو بار سو چتا ہے ۔ ہمارے ہاں اپنے بڑے بزرگوں اور دنیا سے چلے گئے اکابرین کی بے توقیری کا ایک ناپسندیدہ و قبیح عمل کچھ لوگ فیشن کے طور پر...
دور نایاب:پنجاب کی سی بی ڈی (CBD Punjab) اور ٹی ڈی سی پی (TDCP) نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک اہم شراکت داری کی ہے، جس کے تحت سی بی ڈی 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے ٹائٹل سپانسر کے طور پر حصہ لے گا۔ چولستان جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اور یہ نہ صرف موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑا موقع ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے سی بی ڈی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جیسا کہ سی او او سی بی ڈی منصور جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ "چولستان جیپ...
راولپنڈی/اسلام آباد( خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوںکو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جنہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔میجر حمزہ اسرار...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکا دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے...
پاکستان کی معیشت گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار رہی ہے، کئی دفعہ اچھی بھلی ترقی کی راہ پہ گامزن معیشت کو پٹڑی سے اکھاڑ پھینکا گیا اور یوں معیشت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ مگر اس سب کے باوجود، پچھلے ایک سال میں معیشت اور معاشی ترقی میں کچھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اقتصادی ترقی کی شرح، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبہ، دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں اضافہ وہ سب عوامل ہیں جو پاکستان کی معیشت کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ اب بھی پاکستان کی معیشت کے سامنے کئی چیلنجز موجود ہیں لیکن پھر بھی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اس کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان...
متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔ ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کو فوری بند کردیا جائے اور رجسٹرڈ ایل پی جی بائوزرز کی لسٹ مقامی انتظامیہ کو فوری بھیجی جائے مقامی انتظامیہ تمام غیر رجسٹرڈ بائوزرز کو بند کریں ۔قائمہ کمیٹی نے ایل پی جی کے غیرقانونی کاروبار اور ترسیل پر آئی بی سے بھی رپورٹ طلب کرلی،جبکہ معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی بنادی گئی۔ چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اٹھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے نام کے ساتھ نیا پاکستان لکھا ہے جس کی وجہ سے ہماری سمری وزیراعظم کو نہیں بھیجی جاتی ہے مکان تیار ہیں مگر فنڈز جاری نہیں ہوریے جس کی وجہ سے ہم...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی قومی ائر لائن کی پروازوں پر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ فوری طور بک کرائی جا سکتی ہے۔اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلیے 9 فروری تک ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں، 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔ پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے جبکہ کنسائنمنٹس لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )سہانے مستقبل کی خاطر انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران دیار غیر میں تشدد و غیر انسانی سلوک برداشت کرنے کے بعد آزاد کرائے جانے والے 7 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کردیا گیا۔
باکو (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آذربائیجان میں وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے ملاقات ہوئی ہے، اجلاسمیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ آذربائیجان کے حکام سے پاکستان سے ریل، روڈ اور دیگر ذرائع مواصلات پر باہمی شراکت داری پر مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ آذربائیجان پاکستان میں بالخصوص موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 سکھر، حیدرآباد، کراچی میں سرمایہ کاری کیلیے فیزیبلٹی اور دیگر امور کے جائزے کیلیے اپنا وفد فروری میں بھیجے گا۔ مزید برآں پاکستان اور...
اسلام آباد(آن لائن)سمندرپارپاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی ورکرز اور ہنرمندوں کو اہمیت دیتا ہے۔
حکومت پاکستان فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے, اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے: نمائندہ یورپی یونین
اسلام آباد (آئی این پی )یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس( جی ایس پی پلس) اسٹیٹس کو ہلکا نہ لے،اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے، انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت بھی کی۔ دبئی ایئرپورٹ نے 2024 میں 9 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا ریکارڈ قائم کر دیا ایک انٹرویو میں اولوف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر(بالائی) 11، کالام ، میرکھانی03، کاکول02،سیدو شریف اور مردان01 ، گلگت بلتستان:بگروٹ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری...
بلوچستان کا ضلع پنجگور کھجور کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجگور میں کھجور کی سالانہ پیداوار 12 ارب روپے ہے۔ تاہم ماحولیاتی تبدیلی نے ان کھجور کے درختوں کی پیداواری صلاحیت کو کیسے متاثر کیا ہے۔ جانیے ضیا آغا کی اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بطور سفیر انکی اولین ترجیح اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اب برآمدات پر مبنی اور خود کفیل سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ماضی میں درپیش زرمبادلہ کے بحرانوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سی پیک منصوبے کو چین سے خلیج اور افریقی منڈیوں سے جوڑنے والا ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملک میں ترسیلات زر نہ بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا عمران خان کی جانب سے ایکس پیغام میں کہا گیا ہے کہ’اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں کیوں کہ اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا لہٰذا ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے‘۔ واضح رہے کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا پیسہ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے اعلامیے کے مطابق مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال 5 روزہ تنظیمی و تربیتی دورے پر سندھ تشریف لا رہے ہیں۔ دورہ آج 31 جنوری تا 4 فروری جاری رہے گا، دورے کے دوران وہ سندھ کے کئی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، تھرپارکر، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سکھر کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ارکان تنظیم کی نشست سے خطاب، تعلیمی سیمینار، اساتذہ کرام سے ملاقاتیں، پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صوبائی صدر سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، سیکرٹری سندھ پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشر و اشاعت سندھ...
اسلام کی ایک اصطلاح ’’مسلمان‘‘ ہے۔ ایک اصطلاح ’’مومن‘‘ ہے مسلمان اور مومن کا فرق یہ ہے کہ مسلمان ایک ادنیٰ درجے کا مومن ہے اور مومن ایک اعلیٰ درجے کا مسلمان۔ اسی لیے اقبال نے اپنی شاعری میں مومن کا قصیدہ لکھا ہے۔ اس قصیدے کا ایک شعر ہے۔ تقدیر کے پابند جمادات و نباتاتمومن فقط احکامِ الٰہی کا ہے پابند ظاہر ہے کہ اگر مومن صرف احکاماتِ الٰہی کا پابند ہے تو وہ کسی ’’شریف حکومت‘‘ یا اسٹیبلشمنٹ کے احکامات کو کیسے خاطر میں لا سکتا ہے مگر پاکستان کی بدقسمتی دیکھیے کہ اقبال کے پاکستان میں پیکا ایکٹ کے ذریعے ذرائع ابلاغ کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا غلام بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اقبال نے اسلامی...
1971ء کی جنگ، جو مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور بنگلا دیش کے قیام کا باعث بنی، یہ نہ صرف جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ اس کے اثرات آج تک موضوع بحث ہیں۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلا دیش) میں بھارتی فوج کی موجودگی اور جنگ کے اثرات پر مبنی الزامات اور مباحث کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ تنازع محض پاکستان کا ایک داخلی مسئلہ نہیں رہا تھا، بلکہ بھارت کی فعال شمولیت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دے دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران رونما ہونے والے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تغیرات نے جنوبی ایشیا کی سمت بدل کررکھ دی۔ بھارتی فوج کی مشرقی پاکستان میں موجودگی اور اس دوران مبینہ لوٹ مار اور...
کراچی کے انٹر میڈیٹ کے نتائج سے کراچی کے طلبہ غیر مطمئن ہیں بلکہ بے چین ہیں۔ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سال اول میں پری میڈیکل گروپ میں 66 فی صد اور پری انجینئرنگ میں 74 فی صد طلبہ فیل ہوگئے یوں ان نتائج کے ذریعے کراچی کے طلبہ کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے امکانات محدود کردیے گئے ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہورہا اس سے قبل 2023ء کے نتائج میں بھی جعل سازی کی گئی تھی۔ نگراں وزیراعلیٰ اس وقت مقبول باقر تھے۔ اُن کی تحقیقاتی ٹیم نے بھانڈا پھوڑا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری کے بعد بتایا تھا کہ انٹر بورڈ کے آٹھ افسران نتائج تبدیل کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف تحقیقات...
کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر طفیل نے جسار ت کے سوال ’’شرح سود کم ہو نے سے عوام کی معاشی حالت کیوں تبدیل نہیں ہورہی ہے؟ ‘‘ کے جواب میں کہا کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ثمرات عام آدمی تک کب پہنچیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جو13سے کم...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا نے امدادی پروگرام 90 دن کے لیے روکے ہیں اور امید ہے کہ انہیں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دفتر خارجہ میں جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا نے یہ امدادی پروگرام کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے روکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھنائونے الزامات انتہائی قابل مذمت ہیں، پاکستان ون چائنا پالیسی پر قائم ہے ۔ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،وزارت خارجہ و داخلہ نے بندرگاہ سے کشتی حادثے میں 22 زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔جسے پاکستانی نڑاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اْٹھائے ہیں۔ترجمان وائٹ ہاو?س نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں...
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر باضابطہ طور پر مذاکرتی کمیٹی تحلیل کردی،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی ،کمیٹی میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے،سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ،بانی پی ٹی آئی کے حکم پر مذاکرات ختم کئے گئے جبکہ اب باضابطہ طور پر کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی تاحال تحلیل نہیں کی گئی۔
کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
ر یاض ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 15 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’رماح النصر 2025 ‘‘ جاری ہیں۔ مشقوں کا انعقاد فلائی وار سینٹر میں ہو رہا ہے۔مشق کے کمانڈر ائرفورس میجر جنرل محمد بن الی العمری کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد شریک افواج کی لڑائی کی تیاری کی سطح کو بڑھانا، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے میدان میں تجربات کا تبادلہ کرنا، مشترکہ عمل کے مفہوم کو مضبوط بنانا، موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تدابیر پر عمل کرنا اور ان کا جائزہ لینا اور تدبیری سطح پر مشترکہ عمل کا ارتقا ہے۔ العمری کے مطابق مشق میں مملکت کی مسلح افواج کے علاوہ نیشنل گارڈز کے دستے، ریاستی سیکورٹی...
ملک چلانے والے طبقے کے ساتھ جو لب و لہجہ استعمال کیا گیا وہ دھمکی سے کم کچھ نہیں تھا کراچی کے کاروباری افراد کو بلوا کر دھمکی دی گئی، مقتدرہ کو نوٹس لینا چاہئے ،پریس کانفرنس (جرأت انیوز)پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ سندھ میں مسلسل جاری ناانصافیوں پر شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم سمیت فلاحی ادارے سول سوسائٹی اپنا آئینی اور قانونی احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ہیں سو تاجر و صنعت کاروں...
سابق وزیر نے 2020میں مبالغہ آرائی پر مبنی بیان دیاجس سے پی آئی اے کاتشخص متاثرہوا،بریفنگ سابق وزیر کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری (جرأت نیوز)وفاقی کابینہ نے سابق وزیر ہوا بازی کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل اور پاکستان، یورپین یونین کے درمیان ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نیوی کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ 2024ء کی تقریب پی این ایس جوہر، کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی کی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے اپنے خطاب میں کمکار کمانڈ کے اہداف کے کامیاب حصول پر مکمل اطمینان کا اظہار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی کے موجودہ ٹیکنو سٹریٹجک دور میں تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی شخصی نشوونما کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ...
اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر کھڑی ہوئی ہے اس سے متعلق بھی وہ بہت سی وضاحتیں کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک صدر صاحب کا تعلق ہے جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی کسی بھی قانون کو پاس کر کے صدر صاحب کے پاس بھیجیں گے تو صدر صاحب لامحالہ اس پر دستخط کریں گے۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کھیل داس نے کہا پہلی بات تو یہ ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جن مذاکرات کا آغازکیا تھا یہ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کو سماجی رہنما شارع فیصل پر قائم سماجی دفتر لے آئے۔سربراہ سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبعیت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔ کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے شادی سے متعلق سوال پر ہزاروں ڈالرز مانگ لیےکراچی کے لڑکے سے شادی کےلیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی جہاں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا، ’آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘ انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔سربراہ سماجی تنظیم نے کہا کہ خواتین...
اسلام کی تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے ہر زمانے میں ایسے [فلاحی] اداروں کو بڑے پیمانے پر عام کیا ہے۔ خود قرآن مجید میں ایسے بامقصد، منظم اور مستقل اجتماعی کاموں کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔ سیدنا یوسف علیہ السلام کی معاشی منصوبہ بندی اور انسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے منظم کوششوں کا تفصیلی ذکر سورہ یوسف میں موجود ہے۔ اسی طرح سورہ کہف میں ذوالقرنین کا تفصیلی واقعہ موجود ہے، جنھوں نے یاجوج و ماجوج کے فتنے سے مقابلے کے لیے ستم زدہ قوم کے افراد کی رضاکارانہ خدمات کا استعمال کرکے ان کے تحفظ و سلامتی کا انتظام فرمادیا تھا۔ ان تاریخی اشاروں کے علاوہ قرآن مجید میں مسلمانوں کو...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد بڑھائی ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کے لیے کیا گیا ہے۔اس سے قبل پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے ہیں جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے میچز شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی سے دو ٹیمیوں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ پریس کانفرنس کے علاوہ ٹورنامنٹ سے قبل آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔کرکٹ پاکستان کے مطابق ایونٹ کی شروعات سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے بعد کیا گیا۔آئی سی سی ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا متعین کردہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری جبکہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور میں اترے گی۔بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ وفد فروری کے آخر تک پاکستان کا دورہ کرے گا اور قرض کی اگلی قسط کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے گا۔ یہ بات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ وفد فروری کے آخر یا پھر مارچ کے آغاز میں پاکستان آئے گا تاہم ابھی وفد نے حتمی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ دورے کے دوران آئی ایم ایف وفد معاہدے کے حوالے سے بعض امور کا جائزہ لے گا اور اپنے اطمینان کی صورت میں قرض کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2500 ایکڑ زمین قبرستانوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے اور چیف سیکریٹری سندھ نے اس حوالے سے کمشنر کراچی کو زمین کی نشاندھی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت چیف سیکریٹری سندھ، آصف حیدر شاہ نے ایک اہم اجلاس میں کی جس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری عمل درآمد و ہم آہنگی شاہاب قمر انصاری اور تمام ڈویڑنل کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ قبرستان کے لیے زمین کی نشاندھی کر کے محکمہ ریونیو...
نئے امریکی صدر ، ڈونلڈ ٹرمپ، کے بارے کہا جاتا ہے کہ جو وہ کہتے ہیں، اس پر عمل بھی کرتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ٹرمپ نے انتخابات جیتتے ہی کہا تھا:’’ اقتدار سنبھالتے ہی مَیں کئی ممالک کی امداد بند کردوں گا۔‘‘اپنے کہے پر موصوف نے یوں عمل کیا ہے کہ صدر بننے کے چند روز بعد(26جنوری کو) اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اُنھوں نے کئی ممالک کی امداد فوراً بند کر دی ہے ۔ مبینہ طور پر اِن ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اور یوکرائن، تائیوان ، اُردن اور کئی دیگر ممالک بھی ۔امریکی حکام نے اِس امر کی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کے اِس حکم سے پاکستان میں امریکی امداد سے چلنے...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ ہم مسلسل کابل میں امر واقعہ حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جانے پائیں۔ درحقیقت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں جدید ہتھیاروں تک رسائی ایک بڑا خطرہ ہے، یہ جدید ہتھیار اس اسٹاک یعنی ذخیرے سے حاصل کیے گئے ہیں جو غیر ملکی افواج انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑ کر...
عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی۔؟ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی نہیں، ملک کا اصل مسئلہ غربت بڑھ رہی ہے، بانی نے پہلے امریکی غلامی نامنظور کہا، اب ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ...
مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سپین براستہ سینیگال جانے کی کوشش کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں نے مسافروں سے سپین جانے کے 16 لاکھ سے 25 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے 7 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 متاثرین کو پرواز نمبر ای کے 612 کے ذریعے ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیاگیا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں انسانی سمگلنگ سیل کی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل میمن کاکہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئے پیپلزپارٹی ( پی پی) پر تنقید کرتی ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے، ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اب کراچی میں کوئی اہمیت نہیں ہے، اسی لیے ہم اب ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔ واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے تاجروں...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے...
راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 2 جوان شہید بھی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ امریکی کاروباری افراد کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں، دورہ کرنے والے امریکی اچھے کاروباری افراد ہیں، کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، بزنس مینز کا پاکستان آنا ایک معمول کا کام ہے، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح...
چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا ممکنہ شیڈول جاری کیا ہے۔ یہ تقریب 16 فروری 2025 کو لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد کی جائے گی۔ پہلے میچ 7 فروری کو نیوزی لینڈ کا دورہ کراچی، پاکستان کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 11 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کریں گے اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی ہوگی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی تقریب میں ملک کے تمام اہم شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی کے آفیشلز بھی حاضری دے کر شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چیمپئنز...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ’آن لائن گستاخانہ مواد پھیلانے‘ کے جرم میں 2 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ سیشن جج افضل مجوکہ نے سزا موت کے وارنٹ جاری کیے، وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں مجرمان کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 (سی) کی خلاف ورزی پر موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔ دونوں وارنٹس میں لکھا گیا ہے کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے، تاہم یہ سزائے موت اسلام آباد ہائی کورٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔ جج نے نوٹ کیا کہ مجرمان سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کوٹ میں 30 دن کے اندر اپیل دائر...
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، خوش نصیب مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے، یعنی بکنگ 9فروری تک کرالیں اس کے بعد20 مئی تک رعایتی ٹکٹ استعمال کیا جاسکتا...
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں چغل خوری کا طعنہ دے کر محب وطن طبقے کی تذلیل کی گئی، صوبے میں معاشرتی تفریق پیدا کی جارہی ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کو غلام بنا رکھا ہے، پورے سندھ میں زمینوں پر قبضے کی ایک طویل داستاں رقم کی جاچکی ہے، آپ نے تاجر و صنعت کاروں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کے بجائے دھمکی دینا ضروری سمجھا، ایم کیو ایم نے ہمیشہ سندھ میں یکجہتی کو فروغ دیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو...
والدین ہم قدم، تعلیم میں والدین کی شمولیت کے نئے دور کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے یونیسف پاکستان نے والدین ہم قدم پروگرام کے اثرات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیرینا ہوٹل، اسلام آباد میں ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔والدین ہم قدم بصیرت سے اثر تک،تعلیم میں والدین کی شمولیت کا سفر” کے تحت، والدین کو تعلیمی عمل کا مرکزی ستون بنانے کے لیے جدید سماجی اور رویہ جاتی تبدیلی (SBC) کے اصولوں کو بروئے کار لایا گیا۔ اس منفرد مہم نے والدین کی شمولیت کے روایتی طریقوں میں ایک نئی روح پھونک دی، جس کے...
پاکستان ریلویز نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کاؤنٹرز اور آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ریفنڈ پالیسی متعارف کرا دی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی او ایس کاؤنٹرز پر ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخ کرنے پر 90 فیصد ریفنڈ مل سکتا ہے۔ ریفنڈ پالیسی کے تحت روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ منسوخی پر 80 فیصد رقم ریفنڈ کی جائے گی جبکہ 24 گھنٹے کے اندر کی گئی ٹکٹ منسوخی پر ٹکٹ کی 70 فیصد رقم واپس ملے گی۔ پالیسی کے مطابق اگر کوئی مسافر روانگی کے 2 گھنٹے کے اندر اندر اپنے ٹکٹ کی منسوخی کرائے گا تو اسے کرایہ کا 50 فیصد واپس کر دیا...
مراکش میں گزشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر براستہ دبئی واپس اسلام آباد پہنچے، جبکہ محمد آصف، مدثرحسین اور عباس کاظمی براستہ دوحہ واپس آئے۔ یہ بھی پڑھیں یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک حادثے میں بچ جانے والے شہریوں کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی براستہ سینیگال اسپین جانا چاہتے تھے۔ اور انہوں نے ایجنٹ کے ساتھ فی کس...