صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اور بستا رہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچر سے محبت ہے، مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 30 سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے تھے، اب سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جا رہی ہے، ملک کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی اور بجلی کی قیمتوں کے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، فنکاروں کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کریں گے، دعا ہے کہ ہمارا پنجاب ہمیشہ ہنستا اور بستا رہے میری پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی قیمت کم رہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 روزہ پنجابی کلچر ڈے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ملکی فنکاروں اور اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر الحمرا ہال میں لگائے گئے ثقافت کے رنگوں سے سجے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کے کاشت کاروں کے لیے بڑی خبر آ گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نےگندم کے کاشتکا روں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ترجمان نے بتایا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست پیسے ملیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔

گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ تک مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گی، اگر کاشتکاروں نے گندم لگائی ہے تو انہیں بھر پور معاوضہ ملے گا۔

کانگو ، آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی ، 50 افراد ہلاک ، 200 لاپتہ

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو 3 مرلے کا پلاٹ مفت دینے کا اعلان
  • پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے: وزیراعظم
  • پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز
  • پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان
  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔