مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، یہ تاریخ میں سب سے ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، گزشتہ برس اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مارچ 2025 میں اشیا کی برآمدات2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 4 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس طرح مارچ 2025 میں 2 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں خدمات کی برآمدات 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 97 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح خدمات کی تجارت میں 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا، عارف حبیب لمیٹڈ نے رپورٹ کیا کہ یہ مارچ 2025 میں تاریخ میں سب سے زیادہ 1.
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کرنٹ اکاؤنٹ لاکھ ڈالر ڈالر کا
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
گزشتہ ماہ مارچ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
’’اُڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر ہے اور روپے میں استحکام و مؤثر حکومتی پالیسی برآمدات میں اضافے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا تھا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی بھی توقع ہے۔