کراچی:

جناح اسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تیمارداروں کی جانب سے ایک ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اسپتال کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا، جس سے ایمرجنسی سروسز شدید متاثر ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شب پیش آیا جب 17 سالہ مریض نثار علی، جو سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، کو اہل خانہ علاج کے لیے جناح اسپتال لائے۔

اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز نے مریض کو آئی سی یو میں داخل کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث نثار علی کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاش کے ہمراہ اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے نہ صرف مریض کو بیڈ فراہم کرنے سے انکار کیا بلکہ اُن سے بدسلوکی بھی کی، جس پر ردِ عمل میں تیمارداروں نے ڈاکٹر شیوا رام کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 10 سے 15 افراد زبردستی آئی سی یو میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر شیوا رام کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔

ڈاکٹر شیوا رام کے مطابق آئی سی یو میں صرف 9 بیڈز دستیاب تھے اور تمام بھرے ہوئے تھے، جس کے باعث نئے مریض کو داخل کرنا ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال میں خاتون کی بھاری رقم لوٹانے والے گارڈز کے لیے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا بڑا انعام

ان کا کہنا تھا کہ بیڈ کی عدم دستیابی کے باعث مریض کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واقعے کے بعد جناح اسپتال کے ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے تشدد کے خلاف کام بند کر دیا، جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وقار کے مطابق ایمرجنسی میں ابتدائی علاج میڈیسن ڈاکٹرز ہی کرتے ہیں، جن کی غیر موجودگی میں صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور غیر انسانی رویے کے باعث نثار علی کی جان گئی۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت تعینات نئے ڈاکٹروں کو دھمکیوں کا سامنا

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے مریض کو وارڈ نمبر 23 میں منتقل کرنے سے منع کر دیا اور وقت پر علاج فراہم نہیں کیا گیا۔

اہل خانہ نے تھانے میں درخواست جمع کرواتے ہوئے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال میں آئی سی یو کے مطابق اہل خانہ کہ ڈاکٹر مریض کو کے باعث

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میؤ اسپتال کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ماہ لاہور میں واقع میؤ اسپتال کے اچانک دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو برطرف کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں انوائرونمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایم ایس اور پرنسپل کو برطرف کرنے کے بعد سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایم ایس میؤ اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کا ردِ عمل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو نکالے پر جانے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ڈاکٹروں کی دل سے عزت کرتی ہوں لیکن اپنے دورِ حکومت میں کسی بھی ڈاکٹر کو غریب مریضوں پر بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب میں نے اسپتال کے تہہ خانے پر چھاپہ مارا تو وہاں ادویات سے بھرے ڈبے موجود تھے جبکہ کچھ ڈاکٹرز مریضوں سے کہہ رہے تھے کہ وہ اسپتال کے باہر سے ادویات خرید کر لائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے سرکاری اسپتالوں میں علاج کروانے والوں کے لیے مفت ادویات کے لیے تقریباً 100 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں تو کوئی غریب مریض کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے کا کہے گا تو میں برداشت نہیں کروں گی، اس معاملے میں میری زیرو ٹالرینس ہے۔

مریم نواز کا ایم ایس میؤ اسپتال کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے میؤ اسپتال پہنچیں تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے میؤ اسپتال کے دورے کے دوران ایم ایس اسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے وزیرِ اعلیٰ کی فوری کارروائی کی تعریف کی تھی وہیں کچھ اور نے انہیں یہ رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • گڈز ٹراسنپورٹرز کی ہڑتال کے باعث تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر، سپلائی چین مفلوج ہوگیا
  • کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا
  • کراچی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض چل بسا، لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد
  • کراچی میں ڈاکو راج، رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی
  • وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میؤ اسپتال کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی
  • کمسن بچی کی لاش ملنے پر ورثا کا احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک کی روانی متاثر
  • لاہور میں ہر گھر کے 3 سے 4 افراداس بیماری میں مبتلا ، اہم ہدایات جاری