اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے۔ ایک روزہ دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
یاد رہے کہ وزارتِ خارجہ کا قلمبند سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
ویب ڈیسک:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔
اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل روانہ ہوا ہے۔
نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل
دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔