لاہور:
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔

کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ 97 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتاوونگ نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مایا اور کامچومفو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34.

4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی باؤلنگ لائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثناء نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اسپنرز نشرا سندھو اور رمین شمیم نے بھی 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

تھائی لینڈ کی کوئی بھی بیٹر 20 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ناناپت کونچارونکائی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوالیفائرز میں مسلسل چوتھی فتح تھی، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی اہل بن گئی ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے ساتھ ورلڈ کپ

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

 ویب ڈیسک:وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

 پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2025 میں  صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

 وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات اور فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

 ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کروائی ہے  وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کرسکیں گے۔
 
 

فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • پاکستان ویمنز ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنا بھارت کو مہنگا پڑگیا
  • وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
  • پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
  • پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم مسلسل چوتھا کوالیفائنگ میچ جیت کر ورلڈ کپ میں پہنچ گئی، تھائی لینڈ بھاری مارجن سے ِچت
  • پی ایس ایل 2025: آج آرام کا دن، کل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے
  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ