افغان طالبان پر عائد روسی پابندی معطل
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
رائٹرز کے مطابق اس وقت کوئی بھی ملک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جو اگست 2021 میں برسر اقتدارآئی تھی، کیونکہ امریکا کی زیر قیادت غیرملکی افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افغانستان سے افراتفری میں انخلا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے افغانستان میں برسراقتدار طالبان پر عائد پابندی معطل کر دی، جنہیں اس نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا تھا۔ اس نئی پیش رفت کے بعد ماسکو کے لیے افغانستان کی قیادت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت کوئی بھی ملک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جو اگست 2021 میں برسر اقتدارآئی تھی، کیونکہ امریکا کی زیر قیادت غیرملکی افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افغانستان سے افراتفری میں انخلا کیا تھا۔
لیکن روس بتدریج اس تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے، جس کے بارے میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اتحادی ہے۔ سنہ 2003 میں روس نے طالبان کو دہشت گرد تحریک قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا تھا، سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعرات کو فوری طور پر پابندی ہٹا دی ہے۔ روس کو افغانستان سے لے کر مشرق وسطیٰ تک متعدد ممالک میں موجود عسکریت پسند گروہوں سے ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ لاحق ہے۔
مارچ 2024 میں ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں مسلح افراد نے 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے قبول کی تھی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ذمہ دار داعش خراسان کی افغان شاخ ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق طالبان کی بین الاقوامی شناخت کا راستہ اس وقت تک معطل ہے جب تک وہ اپنا نقطہ نظر تبدیل نہیں کرتے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
روس نے طالبان پر سے پابندی اٹھالی، اصل وجہ کیا ہے؟
روس کی سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو طالبان پر ملک میں عائد پابندی عارضی طور پر معطل کر دی تھی جس کے لیے درخواست پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟
ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ درخواست صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک سال قبل جاری کردہ ایک صدارتی فرمان پر مبنی ہے جس میں تحریک طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سنہ 2021 میں طالبان نے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل میں اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔
17 اپریل سے پہلے تک قانون تو یہ تھا کہ طالبان کے کسی بھی رکن کو روس میں داخلے پر گرفتار کیا جانا چاہیے اور اسے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے الزام میں 20 سال تک قید کی سزا بھی ہونی چاہیے۔ تاہم عملی طور پر سنہ 2016 کے بعد سے کسی بھی طالبان رکن کو روس میں داخلے پر گرفتار نہیں کیا گیا۔
گرفتاریاں نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت روس نے طالبان کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات شروع کر دیے تھے جس کے بعد طالبان کے نمائندوں نے بارہا ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بھی نظر آئے۔
دوسری جانب روسی میڈیا اس عرصے کے دوران بھی طالبان کو روس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کہتا رہا لیکن سنہ 2024 میں یہ صورتحال بدل گئی۔ گزشتہ برس صدر پوٹن نے طالبان کو ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی قرار دینا شروع کر دیا۔
قانونی طور پر کیا بدلا ہے؟سپریم کورٹ کا فیصلہ بظاہر افغانستان کے ساتھ براہ راست جامع معاہدوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آزاد انسانی حقوق کے گروپ پیروی اوٹڈیل کے یوگینی سمرنوف نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فوجداری قانون دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے مختلف قید کی سزائیں مقرر کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: افغان طالبان کا وفد سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا
اس کے باوجود سنہ 2024 میں روس نے طالبان کے ساتھ تیل کی مصنوعات، گندم اور آٹے کی فراہمی کے معاہدے کیے۔ اس روسی وکیل کے مطابق یہ معاہدے ممکنہ طور پر طالبان کے نمائندوں کی براہ راست شمولیت کے بغیر کاروباری اداروں کے ذریعے طے کیے گئے۔
سمرنوف نے زور دیا کہ روسی قانون میں کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں ہے جس کے ذریعے دہشتگرد تنظیم کی درجہ بندی کو واپس لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر فہرست سے ہٹانے کا مطلب ہے کہ تنظیم عملی طور پر فہرست سے خارج ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد طالبان کے ساتھ تعاون کے کوئی قانونی نتائج نہیں ہوں گے۔
روس کی طرف سے سیاسی استثنیٰمشرقی امور کے ماہر ارسلان سلیمانوف نے بتایا ہے کہ اب تک کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر طالبان کو افغانستان کی جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔ ان کے مطابق یہ تحریک بین الاقوامی تنہائی سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر طالبان نے قزاقستان اور کرغیزستان کو بھی اپنی قومی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے ان کو نکالنے پر آمادہ کیا۔
سلیمانوف کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں بالواسطہ ہی تسلیم کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر چین نے طالبان کی طرف سے نامزد سفیر کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ روس نے صرف عارضی چارج ڈی افیئر کو قبول کیا ہے۔
سلیمانوف کے خیال میں بین الاقوامی برادری کا طالبان تحریک کے حوالے سے شکوک و شبہات کا تعلق افغانستان میں اُن سخت قوانین اور پابندیوں کی واپسی سے ہے جو سنہ 1996 سے سنہ 2001 تک طالبان کی سابقہ حکومت کے دوران نافذ تھے۔ ان سخت قوانین سے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور لڑکیوں کے لیے انتہائی خراب ہو گئی ہے۔
مغرب کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں ماسکو نے طالبان کے اعتدال پسند نمائندوں سے رابطے شروع کیے ہیں کیونکہ روس خود کو خطے میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے۔ سلیمانوف کے مطابق اس پیش رفت کا تعلق طالبان کو روس کے دوروں کے لیے دیے گئے سیاسی استثنیٰ سے ہے۔
روس نے سنہ 2021 میں یہ دکھانا چاہا کہ امریکی خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ہے۔ اس ماہر کے مطابق روسی پروپیگنڈا نے طالبان کی تائید کی جو روس میں مغرب مخالف مسلسل بیانات کے تناظر میں آج تک جاری ہے۔
کیا اب روس میں طالبان کا اثرو رسوخ بڑھے گا؟سلیمانوف کو امید نہیں کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے طالبان کا روس میں اثر و رسوخ بڑھے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ روس میں زیادہ تر مسلمان، طالبان کی طرح سنی ہیں لیکن خطوں کے درمیان نظریاتی اختلافات نمایاں ہیں۔
مزید پڑھیں: کابل فال کے وقت افغان ایئر فورس طالبان کے خلاف امریکی ایئر کرافٹس کیوں استعمال نہیں کرپائی؟
انہوں نے کہا کہ طالبان ان کے لیے اجنبی اور ناقابل فہم ہیں۔ مثال کے طور پر سنہ 2021 میں روس کی مسلم روحانی اسمبلی کے مفتی البیر کرگانوف نے طالبان کے قریب آنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کے خیال میں وسطی ایشیا کے وہ لوگ، جو طالبان سے تعلق رکھتے ہیں، روس کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ‘صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔
سلیمانوف نے مزید کہا کہ روسی تاجروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں کیونکہ یہ خطہ اب بھی خطرناک اور غیر مستحکم ہے۔ انہوں نے یاد دلایان کہ سنہ 2022 میں روس اور افغانستان کے درمیان ایندھن اور گندم کی فراہمی کے معاہدے کو بھی مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روس طالبان طالبان پر پابندی ختم