گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال:کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر ڈیٹینشن لگتا ہے۔ تاجروں نے حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز سے مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فچ کی درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
کراچی معاشی میدا ن میں خوشخبریوں کاسلسلہ جاری ہے...
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، احد خان چیمہ، سید توقیر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اس دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایسوسی ایشن سے تعاون اور مستقبل کے لائحہ عمل کےلیے مذاکرات کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر سے لیس کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورننس کی بہتری کےلیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے، حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فِچ کی جانب سے درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، حکومت ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔