مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ,گوکہ پاکستان تاحال اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن ہے تاہم طے شدہ قواعد وضوابط کے مطابق روٹیشن میں ہر ملک ایک ماہ کیلئے عارضی طور پر سلامتی کونسل کی سربراہی کی حیثیت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے ملک کو درپیش معاملات کا کونسل کے اجلاس میں احاطہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار جو اس ذمہ داری سے قبل پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکت کی جہاں افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اورغازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ آج کا امن اور آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں مادرِ وطن کے لیے بےنظیر اورناقابلِ فراموش ہیں۔