2025-01-19@00:22:07 GMT
تلاش کی گنتی: 112
«کی کارکردگی»:
(نئی خبر)
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہالی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز ووڈز بھی شامل ہیں۔ جیمز ووڈز گزشتہ روز ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ’یہ اپنے کسی قریبی کو کھو دینے جیسا ہے، ایک دن آپ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں تیر رہے ہوتے ہیں لیکن اگلے دن سب کچھ ختم ہوجاتا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیوی اور آٹھ سالہ بھانجی نے انہیں اپنے گھر کی تعمیر نو میں مدد...
ایک دن میری بیگم نے مجھے آواز دی۔ عزیز ! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔ میں نے جواب دیا میں نوبل انعام یافتہ ہوں۔ اس نے پھر آواز دی۔ نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب! گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔ یہ لطیفہ نما واقعہ 2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر نے سنایا۔ آپ نے ضرور سوشل میڈیا پر کہیں نہ کہیں پڑھا ہوگا۔ ہم سب اس پر ہنسے۔ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ عزیز صاحب کی بیگم نے وہی کیا جو ہر بیوی کرتی ہے، یعنی شوہر کو شوہر سمجھنا، نہ کہ اس کے نوبل انعام یافتہ ہونے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں جبکہ ان کے والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائداد موجود ہے ، اسی طرح بھائی علی کھوسو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کلرک ہیں اور ان کے بھائی کے نام بھی کروڑوں روپے کی جائیداد ہے ، جبکہ اسٹنٹ کمشنر کورنگی نے اپنے سالے کے نام بھی اثاثے بنائے ہیں ،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر 2 اینٹی کرپشن نے ڈی سی کورنگی کے اثاثوںکے حوالے سے...
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان بلو چستان حکومت کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدگی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھر جانے سے بیٹھ گئی ہے، 12 مزدور کان میں دب گئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36...
ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑ نے محکمہ گیس کے اہلکاران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے 32 کمپریسر ضبط کرکے 3 دکانداروں کو گرفتار کروایا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے گاہی خان چوک پر گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی...
کولمبو:سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ مت کے رہنما گالاگوداتے گناناسارا کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گنانا سارا اپنے اشتعال انگیز بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور یہ سزا انہیں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہینِ اسلام کے جرم میں دی گئی ہے۔ان کے خلاف تازہ مقدمہ اس وقت قائم کیا گیا جب انہوں نے ایک تقریب میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ مقدمے سے متعلق شواہد اور ان کے اعتراف جرم کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قید کی سزا دی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جنوری 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈ برگ نے قومی و علاقائی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کو ملک میں قیام امن اور سیاسی تصفیے کے لیے بنیادی شرط قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یمن بھر میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ Tweet URL ہینز گرنڈ برگ نے یہ بات یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرتسلط دارالحکومت صنعا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کہی جہاں انہوں نے...
چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 12 کانکن پھنس گئے ہیں۔ بلوچستان کے چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف مائنز آفیسر نے بتایا کہ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے۔ واقعہ کے رونماء ہونے کے ایک...
فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
سری لنکا میں ایک بدھ رہنما کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما گالاگوداتے گناناسارا اشتعال انگیز بیانوں اور نفرت آمیز تقاریر کے لیے بدنام ہیں۔ مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث عدالت نے بدھ رہنما کو مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہی بدھ رہنما مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر 4 سال کے لیے جیل...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...