وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا  ہے خردبرد میں ملوث پائے جانے  افسران و اہلکار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی اور ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گابرسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،جلسے،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان جلد کیا جائے گا؛ وزیر اعظم
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • ریکوریوں بارے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت
  • وزیراعظم کی ایف بی آر اور وزرا کو 34 ارب 50 کروڑ روپے کی ریکوری پر شاباش
  • 34.5 ارب روپے کی ریکوری، وزیراعظم شہباز شریف کی متعلقہ وزرا اور افسران کی پذیرائی
  • وزیراعظم نے 34.5 ارب کی ریکوری پر وزیروں، افسروں کی کارکردگی کو سراہا
  • ایف بی آر کی ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے،وزیرِ اعظم کی ہدایت
  • 34.5 ارب کی ریکوری ایک اچھی شروعات ہے لیکن ابھی ہمارا سفر شروع ہوا ہے، وزیراعظم