ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان جمع کرادیا جبکہ کیس میں ملزم بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
کراچی جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، جنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا ہے اور دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ 2014 سے چرس کا نشہ کررہا ہے، بازل اور یحییٰ ویڈ کورئیر سروس کے ذریعے مجھے بھیجتے ہیں اور دونوں ملزمان بیرون ملک سے ویڈ منگواتے ہیں۔
عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا گیا مگر ملزم نہیں ملا۔
پولیس نے کیس کی تفتیش کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم یحییٰ کا نام ناکافی شواہد کی وجہ سے کالم ٹو میں رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبوری چالان ہے کہ ملزم گیا ہے کہ
پڑھیں:
پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس:فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعہ میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں۔تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چودھری شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ پراسیکیورٹر نیئر نوید نے کہا کہ مقدمات میں تفتیش مکمل یو چکی ہے۔ فواد چوہدری نے جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات میں ضمانت کر رکھی ہے۔ جبکہ انہوں نے مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔پراسیکیورٹر نے کہا کہ فواد چودھری پر کارکنان کو جلا ئوگھیرائو پر اکسانے کا الزام ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری پر مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات درج ہیں۔