ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ارجنٹینا سے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے بعد برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈوریوال جونیئر کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست
ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔
مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف
ڈوریوال جونیئر کو جنوری 2024 میں ہیڈکوچ بنایا گیا تھا تاہم انکی سربراہی میں برازیل کوپا امریکا کے کواٹر فائنل میں یوروگوئے سے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد باہر گیا اور اب ورلڈکپ کوالیفائر میں 6 میچز میں صرف 2 جیت درج کرسکا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈکپ کوالیفائر
پڑھیں:
پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 73رنز سے شکست
پاکستانی ٹیم 271پر ڈھیر ،مارک چیپمین کی 132رنز کی شاندار اننگز، مین آف دی میچ قرار
نیوزی لینڈ سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی برق رفتار نصف سنچری، نیتھن اسمتھ ٹاپ بالر
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گری اور نسیم شاہ نے ایک رن بنانے والے وِل ینگ کو پویلین بھیجا۔ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید نے بھی اپنی بائولنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے نک کیلی، اور ہینری نکلز کا شکار کیا۔50رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی۔ مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 76 رنز بنائے۔ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3، عاکف جاوید اور حارث رئوف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا تھا اور اوپنرز نے 83 رنز کی شراکت بنائی۔88رنز پر دونوں اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد بابراعظم نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ 76 رنز جوڑے۔محمد رضوان 30رنز بناکر پویلین لوٹے لیکن بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سلمان علی آغا کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271رنز پر آئوٹ ہوگئی۔بابر اعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا نے بھی 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔مخالف ٹیم کے نیتھن اسمتھ 4 شکار کرکے ٹاپ بالر رہے۔ ان کے علاوہ جیکب ڈفی نے 2 جبکہ وِل اورورکے، مائیکل بریس ویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔