2025-03-31@18:38:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ورلڈکپ کوالیفائر»:
ارجنٹینا سے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے بعد برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈوریوال جونیئر کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف...
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ فاطمہ ثنا جنہوں نے 6 ٹی20 اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے...
جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان ” دی بلیو سامورائی” نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔ جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جہاں وہ تین مقابلوں میں حصہ لے گا۔...
ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فٹبال لیگ میں (انٹرمیامی) کی نمائندگی کرنیوالے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسٹار فٹبالر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج میں غفلت؛ سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع انٹرمیامی کیلئے کھیلتے ہوئے لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: 2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم...