حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کا میچ کس ڈر سے نہیں دیکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی دکھانےو الے پاکستانی بلے باز حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں حسن کو ان کی نظر نہ لگ جائے۔
لیہ کے علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز کی والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نے ہمت نہیں ہاری، بیٹے کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز کھیلی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے حسن نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن نواز
پڑھیں:
حسن نواز کی کارکردگی پر والدین آبدیدہ، اہل محلہ خوشی سے نہال
پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں