بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر مصباح ، سرفراز کے قہقہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اینکر وسیم بادامی کے بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی شمولیت سے متعلق پوچھے گئے معصومانہ سوال پر مصباح الحق کے دلچسپ جواب پر قہقہے لگ گئے۔
نجی چینل کے پروگرام میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں دونوں سے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے سوالات کئے گئے۔
سابق کپتانوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔
جب وسیم بادامی نے بابر اور رضوان سے متعلق پوچھا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو گا؟ تو مصباح نے دلچسپ جواب دیا کہ ’لگتا ہے آپ ہمیں نوکری سے نکلوائیں گے‘
یہ سننا تھا کہ سب ہنسنے لگے اور خود مصباح بھی مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ آپ کے جو معصومانہ سوالات ہیں ناں!
مصباح نے جواب دیا کہ جب آپ ٹیم بنانے لگتے ہیں تو نہ پرانے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرتے ہیں اور نہ نئے پلیئرز کو چھوڑتے ہیں بلکہ آپشنز تیار کیے جاتے ہیں تاکہ اپنی ضرورت کے مطلوبہ کھلاڑی سے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
مزیدپڑھیں:بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فون توڑنے کے بعد رضوان نے نسیم شاہ کو اپنا موبائل دیدیا، ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔
بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل
تاہم نیوزی لینڈ روانگی کے موقع پر نسیم شاہ سے ایک شخص نے پوچھا "کیا آپکا فون ٹوٹ گیا تھا؟" جس پر فاسٹ بولر نے رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے میرا فون توڑ دیا، جس کے بعد کپتان نے فوراً اپنا موبائل فون نسیم کو دیدیا' جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان، نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد نیوزی لینڈ روانہ
رضوان نے بعد میں کہا کہ "وہ بورڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنا فون نسیم کو دیں گے کیونکہ ان کا فلائٹ ٹکٹ اسی فون میں تھا"۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے 9 اراکان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لینے کیلئے رات گئے نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔