2025-04-15@08:13:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2106

«پر آمادہ کرلیا»:

(نئی خبر)
    شہرقائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کومہنگا پڑگیا جب کہ لیاقت آباد میں واقع  کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگزچوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اورامتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپرختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اوررقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکارکردیا جس پرمتاثرہ طالبات اوروالدین کا اسکول کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ متاثرہ طالبات اوروالدین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے...
    اسلام آباد: آئیسکو نے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں 9 روپے فی یونٹ، تھری فیز پیک آور اور فکس چارجز میں اضافہ مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا میں آئیسکو کی ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، آئیسکو نے 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز میں اضافہ بھی درخواست میں شامل ہے۔ آئیسکو نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی۔ نیپرا اتھارٹی آئیسکو کی طرف سے دی گئی تفصیلات پر برہم ہوگئی اور آئیسکو چیف سے پوچھے گئے سوالات پر ملے جوابات غیر تسلی بخش قرار دے دیے۔ ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے آئیسکو کی دوبارہ سماعت رکھنے کی سفارش کردی...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔یہ پی آئی اے کے لیے ایک تاریخی...
    چینی وزارت تجارت نے 6 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حالیہ برسوں میں شیلڈ اے آئی انکارپوریٹڈ اور سیرا نیواڈا کارپوریشن سمیت چھ امریکی کمپنیوں نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے تائیوان علاقے کو اسلحے کی فروخت میں حصہ لیا یا تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی تکنیکی تعاون کیا ، جس سے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بد ھ کے روز چین کی وزارت تجارت نے چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق ، شیلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انکارپوریٹڈ سمیت چھ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں...
    پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان کو بھی شامل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ وفد کو وزیراعظم کی جانب سے امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کے لیے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف...
    مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت  خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ...
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے نائب وزیرِاعظم کے عہدے پر اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت میں جسٹس اقبال چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خاتون اشبا کامران کی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور درخواست گزار خاتون کا کا مؤقف سنا۔عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ سولز کے ساتھ تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ اسٹار برٹنی نے فروری 2025 میں ویلنٹائن ڈے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ جو کہ ان کے گھر میں بطور ہاؤس کیپر کام کرتے تھے، کے ساتھ بریک اپ کرلیا۔ جولائی 2024 میں گزشتہ بریک اپ کے بعد دونوں نے رواں سال کے شروع میں صلح کر لی تھی تاہم ان کا ہالی ووڈ اداکار سیم اصغری سے طلاق سے قبل چلنے والا یہ تعلق بھی زیادہ دن نہ چل سکا۔  گلوکارہ کےقریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے آس پاس کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ یہ اچھا ہو...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ جب انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام ہوسکتا ہے تو اسکولوں کی بحالی کے لیے ایک سے زائد شفٹوں میں کام کیوں نہیں کیا جاتا۔ خیبرپختونخوا میں 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ فائنانس، ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ورکس کے سیکریٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔ صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا۔ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے بانی چیئرمین کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور بعد میں انہیں اڈیالہ سے 80 کلومیٹر دور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک...
    ری پبلکن لیڈر ہوآن پابلو سیگورا نے امریکا کی ریاست ورجینیا کے سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ریاست کے گورنر گلین ینگ کین Glenn Youngkin نے ہوآن پابلو سیگورا سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیگورا کامرس اور تجارت کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے انتہائی قابل ہیں۔ گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ سیگورا کی بدولت ورجینیا کاروبار کیلئے بہترین مقام بن کر ابھرے گا۔ سیگورا اس سے پہلے ریاست کے چیف ڈپٹی سیکریٹری کامرس اینڈ ٹریڈ تھے۔ رچمنڈ سے تعلق رکھنے والے سیگورا ہیلتھ کیئر اور میزبانی کی صنعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور Youth for Tomorrow کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ وہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست اور ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، پولیس کی طرف سے خواتین کے ساتھ یہ سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بد ترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اُن کی بہنوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، علیمہ خان، عظمی...
    علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کی غیر قانونی حراست افسوس ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد ان کو اڈیالہ سے 80 کلو میٹر دور ویرانے میں چھوڑنا قابلِ مذمت ہے، پنجاب پولیس کا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر و تشدد اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، وقت آنے پر اس کا حساب لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ۔ عدالت سے رجوع کرلیا 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے۔درخواست گزار ، متعلقہ حکام ریکارڈ سمیت17اپریل کو طلب ،،17برس کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردئیے ۔جس کے خلاف ارشد خان چائے والا نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے زریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا ۔ Post Views: 1
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایک غیر معروف ویب سائٹ بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کی درخواست پر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ وسیع و عریض فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے، جو برسوں تک افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ رہا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی C-17 طیارے کی بگرام آمد کی خبروں کو ’پروپیگنڈہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔...
    قومی ائیر لائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق2024 میں قومی ائیرلائن نے 9.3ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپےخالص منافع کمایا۔ترجمان نے بتایا کہ  قومی ائیرلائن کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو کہ کسی بھی بہترین ائیرلائن کے ہم پلہ ہے۔قومی ائیرلائن نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا۔قومی ائیرلائن کی قابل ذکر کارکردگی پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ائیرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ائیرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ قومی ائیرلائن نے مالی...
    ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائے ہامہ بٹ پورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائر پورہ اور کپواڑہ کے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر...
    کراچی: لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب شہریوں نے بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اپنی شکایات ریکارڈ کروانے کے بعد پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بجلی، پانی کی طویل بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم تاہم، اس دوران ٹریفک کی...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 24 واں اجلاس طلب کر لیا۔ میڈیا کوآرڈینیٹر برائے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل 2025 بروز منگل دوپہر 2 بجے ہو گا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دکان پر ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے دکان ملازم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکا م کے مطابق دکان ملازم نے خود ہی رقم غائب کی اور پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع بھی کردی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 1 لاکھ 24 ہزار روپے سلنڈروں کے پیچھے چھپا کر جھوٹی کال کی تھی۔ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے دکان ملازم انس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
      راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔ Post Views: 3
    راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلیے مزید وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے۔ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کیلیے وقت دیا جائے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے، ٹھیک...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماوں کو صلح کے لئے آمادہ کر لیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماو¿ں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لئے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لئے رضامندی کا اظہار...
    ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی...
    اسلام آباد: ایف آئی نے اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سےفراڈ کے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کے الزام میں اداکارہ کو طلب کرلیا۔  ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کوطلب کرلیا ہے، اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اور نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔   نادیہ حسین کے شوہر فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ Post Views: 3
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
    ڈی سی کوئٹہ کے مطابق چالیس میں سے 12 افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات تھے، جنہیں رہا کیا گیا۔ 28 افغان باشیندوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 40 أفغان باشیندوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت ترین اور پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران سب ڈویژن کچلاک میں ایک بس کو روکا گیا، جس میں تمام سواریاں افغان مہاجرین تھیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں...
    پی ٹی آئی کی آپسی لڑائیاں؛ بیرسٹر گوہر نے راضی نامے پر آمادہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنماں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نیفریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماں سیاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسدقیصر، عاطف...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے...
    کاہنہ کے علاقے چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کے ذریعے ٹریس کرکے پانڈو کی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالحکیم نے چند روز قبل ایک میڈیسن کمپنی سے 60 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چوری شدہ میڈیسن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    ---فائل فوٹوز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کر لیا۔بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔ بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے...
    — فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد بنی گالہ میں اپنے گھر کے باہر دفن کر دیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بدبخت بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ  دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ...
    انٹرا پارٹی الیکشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے، اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے...
    نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں اور انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا جب کہ وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔نیدرلینڈز میں جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے  سید حیدر شاہ نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز کی بحالی اور دیگر مسائل کو حل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا، چیف الیکشن کمشنر نے نے اگلی سماعت پرتیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر جبکہ درخواست گزار کی جانب سے اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے کہا، "آپ نے آج دلائل دینے تھے۔" جس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ "میں نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش...
    اسلام آباد(آئی این پی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز  میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان(ایئرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب  سے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کرنے  پر  وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا۔ اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی  کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔  وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان سمیت 47 ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور گریٹر اسرائیل کے مذموم شیطانی منصوبے کے آگے بند باندھنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت سہارے اور فرار کے راستے تلاش نہ کرے بلکہ بروقت اور موثر اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں خصوصی مشاورتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام مسلسل اسرائیلی صیہونی وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ عالمِ اسلام کی بزدلانہ بے حسی اور عالمی اداروں کی بے بسی، جانبداری فلسطینیوں کو ایک ایک کرکے صفحہ ہستی سے مٹارہی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی اور گریٹر اسرائیل کے مذموم شیطانی منصوبے کے آگے...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے تین میں سے ایک مطالبے کو تسلیم کر لیا گیا ہے، انکی جانب سے مثبت جواب نہیں آ رہا۔ بات چیت سے مسئلہ حل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ تاہم "رائٹ ٹو اسمبل" کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نوابزادہ اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے...
    سٹی 42 : پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر کی جانب سے اغوا کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔   جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ورائے نور سے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو شر پسند عناصر نے اغوا کر لیا۔ جان محمد کا تعلق قوم زلی خیل کی شاخ ملک خیل سے ہے۔  واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    ویب ڈیسک : پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز کے دوران سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ائیرہوسٹس پر تشدد کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
    نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    فائل فوٹو۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) رفعت مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر رفعت مختار سے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے فیسبک پر بچے کی ولادت کے بعد نومود کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ کے ہمراہ بھی بچے کی پیدائش کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے کہتے دکھائی دیے کہ انہیں شاباشی دی جائے، کیوں کہ انہوں نے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے، جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاباشی تو انہیں دی جانی چاہیے، کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں دانیہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑے 7 روپے یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔
    تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔
    ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔ پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار...
    بشریٰ بی بی— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولتوں کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں ان کے لیے بہتر کلاس کا تعین کریں مگر ان کی ایک نہ سنی گئی، ان کے شوہر بانیٔ پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولتوں کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی آئی اے نےکپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہاری مہم شروع کردی،پی آئی اے نے 20پائلٹس جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیئے۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال ، فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال مقرر کی گئی ہے،پی آئی اے کی جانب سے 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کے لیے بھی اشتہارجاری کر دیئے،فریش امیدوار...
    آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ Post Views: 1
    راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت،ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پراپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی،دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا۔ اس لئے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔دانیہ شاہ نے اپنے بیٹے کا نام ریان بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ میںدی ہے۔ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے بیٹے کیلئے ملنے والے تمام...
    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اگست 2018 سے اپریل 2022 تک خاتون اول رہیں، وزیراعظم ہاؤس کی رہائشی تھیں، بشریٰ بی بی اپنی بہتر معیار زندگی کی وجہ سےقانون کے مطابق بہترسہولیات کی حقدار ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی، سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہا کہ وہ جیل میں بہتر...
    لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات...
    علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ،رجسٹریشن معطل ہوگی، رواں ہفتے3لاکھ سےزائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہوجائیگی۔ ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کوسسٹم میں معطل کرکےبلاک کردیاجائیگا،کئی سالوں سےڈیفالٹرزگاڑیوں کےمالکان کووارننگزکےباوجودادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔اگلےمرحلےمیں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کورجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائےگی۔اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائےگی،رواں ہفتے8مختلف مقامات پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کاآغازکردیاگیا ،ڈیفالٹرزاپنی گاڑیوں کاٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بندبھی کردی جائیں گی۔  جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
    ---فائل فوٹو فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے  میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔تینوں افراد پیشی پر تاندلیانوالہ کچہری جا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
    لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید...
     مناواں میں دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دکاندار نے لڑکے کو عید پرزیادہ چھٹیاں لینے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مناواں میں ہی فائرنگ سےکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
    فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
    غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے، 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کر کے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، انھوں نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کی...
    علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے مناواں میں دکان کے مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکا دکان پر کام کرتا تھا، عید پر زیادہ چھٹیوں پر تشدد کیا گیا۔پولیس کے مطابق دکان کے مالک کے تشدد سے زخمی ملازم نے اسپتال میں دم توڑا۔
    اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا...
    سٹی 42 : ہری پور میں آج ہونے والے کشتی پھنسنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں 130 کو سوار کرنے والے ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ۔  قبل ازیں تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سے ذائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ، جس...
    رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین قومی اسمبلی: رانا تنویر حسین اور اسد قیصر میں تلخ...
    ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک)یونان سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی کی...
    سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔  اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔  یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائیڈرز سے موٹرسائیکل چھینے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بائیکیا رائیڈرز سے چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایپ استعمال کیے بغیر بائیکیا موٹر سائیکل بک کراتے اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیتے تھے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے...
    سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو  آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے  130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے...
    لاہور: پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح، صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جارہی ہے، حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ تجویز دیہئ کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دی جائے۔ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار حاجی امسال جائیں گے، حجاج کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم...
    نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو  بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید زرعی ترقی کا نیا دور، پاک چین اشتراک سے کپاس کی پیداوار میں انقلاب متوقع ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ (ICR) اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت کپاس کی جینیاتی اصلاح، جدید تحقیق اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین نے مشترکہ "کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی"...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
    کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے  تفتیش جاری ہے۔
    ارشاد قریشی : تھانہ رتہ امرال پولیس نے  غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 32 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغانیوں میں سے 22 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر ہیں۔ تحویل میں لیے گئے 10 افغان شہری کِسی قسم کے کاغذات نہیں رکھتے تھے۔ حراست میں لیے گئے تمام 32 افراد کو ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر اب تک 301 افغان شہری ہولڈنگ کیمپ راولپنڈی لائے گئے۔ روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک
    لاہور: پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ ریا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر...
    وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
    کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔  ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے...
    راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم شہباز شریف کو نشانے پر لے لیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی 60 روپے مہنگی کرکے اب 7 روپے کم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جو اب 34 روپے ہے، مہنگائی 212 فیصد بڑھ گئی ہے۔ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی 172 روپے کلو ہوئی، ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہی تھی، ستھرا پنجاب کی قیمت لوگوں کے بلوں میں لگ کر آرہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آج گندم 2000 روپے من فروخت ہورہی ہے، جو 25 سال...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات نہ ہونے اور سعودی پالیسی کی پیروی نہ کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے کہا کہ 70 ہزار حاجیوں کے کوٹے کے لیے انتظامات میں تاخیر اور سعودی پالیسی کے مطابق اقدامات نہ اٹھانے پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک 3 رکنی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس مسئلے کی تحقیقات کرے گی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا ہے اس کمیٹی کا کام سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے نافذ نہ کرنے کی وجوہات کا...