Jang News:
2025-04-13@15:30:05 GMT

بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے منا لیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے منا لیا

---فائل فوٹوز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کر لیا۔

بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔

بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانئ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

عاطف خان نے کہا کہ میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہو گئے۔ 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مخالفین پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کر کے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں معمولی اختلافات کو بڑھا کر پیش کرنا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات سے کہیں زیادہ اختلافات تو شریف خاندان میں ہیں، شریف خاندان میں اقتدار کےحصول کی جنگ ہر وقت جاری رہتی ہے، پیپلز پارٹی کو بھی بھٹو کے اصل وارث کی فکر کرنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اختلافات ختم کرنے علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات پی ٹی آئی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر خاموشی بےغیرتی اور بےہمتی ہے، بادشاہت کے دفاع کیلئے اکتالیس ممالک کا اتحاد بنا لیا، مگر غزہ پر خاموشی سادھ لی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل جانے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کڑی سزا دی جائے۔ متعلقہ فائیلیںشہیر حیدر سیالوی ایک پاکستانی سماجی کارکن، طلبہ رہنماء اور نوجوان سیاسی لیڈر ہیں۔ وہ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، 24 جنوری 2022ء کو "پاکستان نظریاتی پارٹی" کی بنیاد رکھی، جسکا مقصد نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنا اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ سیالوی نے طلبہ سیاست میں ایک دہائی سے زائد عرصہ گزارا ہے، اس دوران انہیں دو مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا، لیکن وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انکی جماعت کا منشور تعلیم، معاشی اصلاحات، جاگیرداری نظام کا خاتمہ، موروثی سیاست کیخلاف اقدامات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔ ​شہیر سیالوی کی قیادت میں پاکستان نظریاتی پارٹی نوجوانوں کو سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ شہیر سیالوی کی قیادت میں پاکستان نظریاتی پارٹی نوجوانوں کو سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔​ انہوں نے غزہ کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا ہے اور دو مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے ہیں، سینئیر صحافی نادر بلوچ نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، رہنماؤں سے ملاقات
  • صدر زرداری کو اپنی ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیئے ، بیرسٹر سیف
  • پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
  • حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
  • کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
  • کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی