ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے لئے بری خبر، سخت فیصلہ کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ،رجسٹریشن معطل ہوگی، رواں ہفتے3لاکھ سےزائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہوجائیگی۔
ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کوسسٹم میں معطل کرکےبلاک کردیاجائیگا،کئی سالوں سےڈیفالٹرزگاڑیوں کےمالکان کووارننگزکےباوجودادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔
اگلےمرحلےمیں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کورجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائےگی۔
اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائےگی،رواں ہفتے8مختلف مقامات پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کاآغازکردیاگیا ،ڈیفالٹرزاپنی گاڑیوں کاٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بندبھی کردی جائیں گی۔
جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کا دکانوں، ورکشاپوں، چھوٹے اداروں کے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر محنت کو پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دے دیا۔
مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے انڈسٹریل یونٹس میں لیبر کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا حکم دیا، انہوں نے ورکرز کو کام کے لئے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیبر کے لئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔