کراچی: میٹرک امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم چوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
شہرقائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کومہنگا پڑگیا جب کہ لیاقت آباد میں واقع کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگزچوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اورامتحان دینے بیٹھ گئیں۔
پیپرختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اوررقم بھی موجود تھی۔
متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکارکردیا جس پرمتاثرہ طالبات اوروالدین کا اسکول کے باہر احتجاج شروع کردیا۔
متاثرہ طالبات اوروالدین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے چوری شدہ بیگزبرآمد کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اس حوالے سے جب متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعملی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔
شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جو بھی شخص انعام کا حقدار قرار پائے گا اس کا اعلان میچ اننگز کی بریک کے دوران کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ آن لائن بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انعامات کا اعلان پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی شائقین کرکٹ قیمتی انعامات موٹرسائیکل وی نیوز