انٹرا پارٹی الیکشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
انٹرا پارٹی الیکشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے، اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کیلئے وقت دیا جائے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے، ٹھیک ہے ہائیکورٹ نے فیصلے سے منع کیا ہے مگر پروسیڈنگ سے نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس دستاویزات ابھی موجود نہیں کچھ وقت دے دیں، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22 اپریل 2025 تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن اب تک آٹھ سماعتیں کر چکا ہے۔
بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا، الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کیس کی تفصیلات مانگی تھیں، آج یہ کیس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ میں فکس تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ یہ کیس آگے بڑھے اور فیصلہ ہو، الیکشن کمیشن میں آڈیو اور ویڈیو ثبوت اور تفصیلات جمع کرائیں، عدالت میں درخواست دی کہ ہمارا ڈیٹا ہمیں فراہم کیا جائے، ایف آئی اے ہمارا ڈیٹا لے کر چلی گئی تھی۔
علاوہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، تاہم بی این پی مینگل کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نے اس کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن کیس دلائل کیلئے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے موقف ضرور لے لیا کریں۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی تردید جاری کر دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمارے قائد عمران خان صاحب اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی خبر چلانے سے پہلے اگر گوہر صاحب کا موقف لے لیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا، یہ جتنی بھی خبریں چلائی گئی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق خبریں تحریک انصاف کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔