WE News:
2025-04-07@18:42:48 GMT

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ہاں بچے کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ہاں بچے کی پیدائش

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے فیسبک پر بچے کی ولادت کے بعد نومود کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ کے ہمراہ بھی بچے کی پیدائش کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے کہتے دکھائی دیے کہ انہیں شاباشی دی جائے، کیوں کہ انہوں نے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے، جبکہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاباشی تو انہیں دی جانی چاہیے، کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں دانیہ شاہ ملک کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے شوہر نے مریم نواز سے کیا انوکھی فرمائش کی ہے؟

یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، ٹک ٹاکر نے پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں کی تھی۔

عامر لیاقت سے شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی دانیہ شاہ ملک نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بچہ ٹک ٹاکر حکیم شہزاد دانیہ شاہ لوہا پاڑ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچہ ٹک ٹاکر حکیم شہزاد دانیہ شاہ لوہا پاڑ دانیہ شاہ کے بچے کی

پڑھیں:

پی ایس ایل کا مقابلہ کس لیگ کے ساتھ ہے؟ حسن علی نے بتادیا

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہوگی تو تماشائی ضرور میدان کا رخ کریں گے۔ پی ایس ایل کا مقابلہ آئی پی ایل کے ساتھ ہے، اچھی پرفارمنس پیش کی جائے تو کرکٹ کے مداح آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل دیکھیں گے۔

جمعہ سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں کراچی کنگز کے پہلے تربیتی سیشن کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ اس بار کراچی کنگز میں بہت سی چیزیں نئی ہیں،امید ہے کے لیگ میں اچھے نتائج دینے میں کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے نامزد بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کام کیا ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی موجودگی سے کراچی کنگز کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

حسن علی نے کہا کہ وہ انجری سے نجات پانے کے بعد لیگ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں پرفارم کریں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرے تو فرنچائز لیگ پر فرق پڑتا ہے۔ جب قومی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت تبدیلی کے مراحل سے گزر رہی ہے، قومی ٹیم میں نئے چہرے شامل کیےگئے ہیں۔ اچھے نتائج کے لیے نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد اچھا اقدام تھا۔ ایونٹ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی اور پی ایس ایل میں بھی اسی تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کا مقابلہ کس لیگ کے ساتھ ہے؟ حسن علی نے بتادیا
  • صدر آزاد کشمیر سے شاہد شہزاد میر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی ولادت
  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے گھر بیٹے کی پیدائش
  • غزہ کی صورتحال پر اسلامی دنیا کی خاموشی المیہ ہے: لیاقت بلوچ
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے، لیاقت بلوچ
  • غزہ کی صورتحال پر اسلامی دنیا کی خاموشی المیہ ہے، لیاقت بلوچ
  • شُکرکیجیے
  • قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے!