2025-04-17@02:18:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2259

«نے کہا ہے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں یہ تو فریقین ہی بتا سکتے ہیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں. انہوں نے کہا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں، 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دے دیں گے، چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے.(جاری ہے) شیخ رشید سے سوال کیا...
    عوامی نیشنل پارٹی رہنما شاہی سید---فائل فوٹو  عوامی نیشنل پارٹی رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع یہاں کیوں نہیں ہیں جبکہ یہاں سمندر ہے ایئر پورٹ ہے، یہاں کسی قسم کی کمی نہیں ہے صرف نیت نہیں ہے۔ شاہی سید اے این پی کے صوبائی صدر، یونس خان بونیری جنرل سیکرٹری منتخبکراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی کونسل کا... انہوں کہا ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ پیسے لے کر نہ دیں۔ اے این پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں خوشخبریوں کی نوید سنادی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، ہمیں صنعتی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کیلئے اپنی درست سمت...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔  اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔ 
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔ لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے،  اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو صورت کلئیر ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سواتی صاحب ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہو گی۔ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے...
    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے کہا ہے کہ کئی لیگز کھیلا ہوں، پی ایس ایل ٹاپ تھری میں شامل ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، وہ جس طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں ویسے ہی انہوں نے بیٹنگ کی۔ سکندر رضا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسپنرز کو بہت رنز پڑتے ہیں، فاسٹ بولرز ہی لاہور قلندرز کی اسٹرینتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ہماری ٹیم پچ کو ٹھیک طرح نہیں سمجھ پائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن...
    پی یو سی کے چیئرمین نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ اہل فلسطین کیلئے حکومت اور مختلف تنظیمیں امداد بھیج رہی ہیں، ہم اپنے احتجاجی مظاہروں میں پُرامن رہے، اس وقت امت مسلمہ کو ایک کرنے کی ضرورت ہے، تمام اہل اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فلسطین اہل فلسطین کا ہے، اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ کل ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے عنوان پر خطبات جمعہ دیئے گئے، اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت تسلیم...
    بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے ۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے...
      بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز کوانٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ترجمان منتخب ہوتا تو اس کی باتوں کا جواب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ،...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداءمیں حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں سردار اختر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واضح کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے،عرفان صدیقی نے آئین نہیں پڑھا تو انہیں سینیٹر بھی نہیں رہنا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کے بغض میں قابل مذمت باتیں کیں،عرفان صدیقی نے بیانات کو پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت قرار دیا تھا۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ جن رہنماؤں نے ڈمپرز جلانے کا حکم دیا،وہ اب کیوں چھپے ہوئے ہیں شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی کی املاک کو نقصان پہنچا...
    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی — فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں، نفرتیں ختم کر سکیں۔ پاکستان اور آئندہ نسلوں کیلئے عمران خان سے بات چیت کریں: اعظم سواتیپی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگلے ہفتے تک...
    بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2  وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے...
    آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی پی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمیدنے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔ انسپیکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے یہ بات ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہر ضلع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق ٹیمیں بنائی ہیں، جو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی چیکنگ کے لیے گھر گھر جا رہی ہیں۔ مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کافی لیڈ ملی ہے: آئی جی خیبر پختون خواآئی جی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کر نے کے ایس ایم جیز خرید رہے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کو فروغ دینا بیجنگ کی خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سعودی عرب میں چینی سفارت خانے کے مشیر مائی جیان نے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عناصر کو سعودی ویژن 2030 کے ساتھ انضمام کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کثیر قطبی دنیا میں دو بڑے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ مستقبل کی تعمیر کے لیے وفادار شراکت دار کے طور...
    پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن---فائل فوٹو  پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ  بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس سال گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمۂ موسمیات بتا رہا ہے کہ 3 صوبے پانی کی قلت کی حالت میں ہیں جبکہ ہمارے ڈیمز کی حالت بھی بہت تشویش ناک ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے کاشت کاروں کو بھی مشکلات ہیں۔ پانی نیا سونا ہے، اسے ضائع نہ کریں، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی نیا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام...
    لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے گروپ ایڈیٹر ایازخان نے کہا ہے نواز شریف بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں کردار ادا کر سکتے ہیں مگر یہ اجازت سے مشروط ہے۔  انھوں نے ’’ایکسپرٹس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا امکان نہیں، اگر حکمت عملی تبدیلی ہو کہ ناراض لوگوں سے مذاکرات کے جائیں تو پھر امکان ہوسکتا ہے ورنہ شہباز شریف وزیراعظم ہیں، مریم نوازبطور وزیراعلی موجود ہیں، بلوچستان کے ناراض بچوں کی بات سننی چاہیے۔  بیوروچیف اسلام آباد عامر الیاس رانا نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست میں واپسی مشاورت کی حد تک ہے، مریم نواز اچکی ہیں،شہباز شریف وزیراعظم ہیں جو دوہفتے کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں، اس وقت تک بلوچستان کا مسئلہ کتنا شدت...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رولز آف پروسیجر کو فالو کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر عدالت جائیں گے، حکومت کو کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کروا سکی، حکومت ہمیں بتا دے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اگر وزراء سرینڈر کریں تو پھر ہم کس سے بات کریں۔عمر ایوب...
    کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔ کراچی میں ملائیشین ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جب مان اور ٹھان لیں تو سب کچھ کر گزرتے ہیں، آج قوم میں وہی جوش اور جذبہ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، بزنس مین بھی اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں، میں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو جنہوں نے ایس آئی ایف سی جیسا قدم اٹھایا، غیرملکی ایئرلائن کی سرمایہ کاری میں حافظ عاصم منیر کا کردار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ عاصم منیر سرحدوں کی طرح ملک کی حفاظت کررہے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے مؤقف ضرور لے لیا کریں۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی...
    عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا...
    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان اسمبلی کے وزرا نے بی این پی سربراہ اختر مینگل کو عالمی قوتوں ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں، ان کے اردگرد جو افراد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کئے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دور...
    سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹو  سربراہِ مجلسِ وحدتِ مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے پہلے بھی انتظار کرواتے رہے اب بھی کروا رہے ہیں۔ عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالےبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے ہیں۔سربراہ مجلسِ وحدتِ مسلمین...
     پاکستان نے امریکی ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں، معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔   یو اے...
    پشاور (نیوزڈیسک) مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کیے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔کراچی میں ٹریفک حادثات سے متعلق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی آڑ میں کچھ لوگ بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شہر لاوارث نہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں رات کو کچھ ٹرکوں کو جلایا گیا، آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے شہری پریشان ہو رہے ہیں، ٹریفک کے قواعد سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اجلاس منعقد کیا۔ کراچی، ڈمپرز کو جلانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاجڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے...
     ویب ڈیسک:ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔  ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس جا رہے ہیں، ان کا دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی  ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، جس میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا،...
    پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان  ہو گا۔ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی لا رہے ہیں: مریم اورنگزیبوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی...
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس دن کو جمہوریت، آئین اور عوام کی فتح کا دن قرار دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 10 اپریل 2022 محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کا دن ہے۔ اُن کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جمہوری جماعتوں کی سیاسی جدوجہد نے آئینی طریقے سے ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے...
     پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور  قانونی فورم پر لیں گے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں،  ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبر پی کے ملک...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پرتشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے، ملک کا...
    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کی نجکاری پالیسی کی خلاف ہے اگر ایسا کیا گیا تو پیپلز پارٹی قومی اور صوبائی اسمبلی میں حکومت کے سامنے کھڑی ہو گی۔ لاہور چیئرنگ کراس پر محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے اسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا سمجھ نہیں آرہی حکومت کر کیا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نہ ہیلتھ کا نظام نہ ایجوکیشن کا نظام چل رہا ہے، آج کسان پریشان ہے گندم کا ریٹ نہیں دے رہے۔ چوہدری منظور نے واضح...
    انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ جمعہ سے شروع ہونے والے 10 ویں ایڈیشن میں  بہترین کارکردگی دکھائیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔ ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں منعقد ہورہے ہیں لیکن مجھے پاکستان لیگ میں شرکت کرکے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کی فاتح  ٹیم کے رکن ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 10 میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔
    کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ بی این پی کے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ڈیڈلاک ختم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ ایک جم غفیر کو شہر کے اندر آنے دیا جائے۔ بی این پی کے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں برآمدات بڑھانے پر تجاویز پیش کی گئیں، شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات، قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ اس تصویر کو بنیاد بناکر ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیجانب سے جنہوں نے بی جے پی کو کشمیر کی سیاست میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبدللہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے اور مشکل حالات میں خاموش تماشائی بنے رہے آج وہی لوگ ان پر ایک بھارتی وزیر کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبدللہ نے کہا کہ آج جو لوگ محض تصویر پر مجھے مورد الزام ٹھہرا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات سنگین ہوگئے جب کہ سینیٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق تبصرے نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ عمران خان نے ملاقات کے لیے اجازت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے...
    مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت  خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ...
    سٹی 42 : سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو پیکا کے تحت تحفظ فراہم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن اصل آزمائش اس پر عملدرآمد ہے۔  اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ اب ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے محفوظ اور مضبوط نظام قائم کرے، اس کے لیے صرف تکنیکی حفاظتی اقدامات ہی نہیں بلکہ ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اندر موثر احتساب کا نظام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو واقعی موثر بنانا ہے تو اسے عملی اقدامات...
      پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری—فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف بے بنیاد انکوائری کا آغاز کیا۔ پیپلز پارٹی جائز بات کرتی ہے تو ن لیگ کے خلاف کیسی ہوئی؟ شازیہ مریپیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرحت اللّٰہ بابر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام مضحکہ خیز ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ فرحت اللّٰہ...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے...
    ویب ڈیسک: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لیے گردہ، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہےجبکہ مرنے کے بعد بھی اعضاء عطیہ کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتہ دار اور ورثا اجازت دیں۔  مقامی اخبارکودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، زندہ افراد کی جانب سے اعضاء عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لیے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔ جنرل ہسپتال غیرمعیاری ادویات کیس، کمپنی...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ  نے سماعت  کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں کمشنر و ڈپٹی کمشنرز بہاولپور ڈویژن اور ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہیٹ ویو اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بارے آگاہ...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے۔ بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیا وزیرِ اعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کا واضح مؤقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ...
    ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ چور اور سپاہی کا غیرمقامی ہونا ہے ۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اور صوبائی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ چنگاریاں اگر بارود کے...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہرطرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہوجائے، 4 ماہ میں 36 ہزار سے زائد کیسز بنائے گئے، مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا مشکل کام ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 4 ماہ کے دوران 36 ہزار سے زائد کیسز بنائے گئے، 36 ہزار مقدمات کو 4 ماہ میں پایا تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل کام ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے، پاکستان ترقی کرے اور غریب بہتر ہو جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان...
    الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس سال ایران میں الجزائر کے صدر کی میزبانی کی امید رکھتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج الجزائر کے صدارتی محل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے الجزائر میں ہونے والی سفارتی مشاورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دو دوست و مسلم ممالک کے طور پر، ایران و الجزائر کے درمیان طویل عرصے سے گہرے، مضبوط و برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر  مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور ہمارے درمیان دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ قریبی مشاورت...
     سٹی42:  سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر  کے انتقال پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا،  مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنوں  کو دلی صدمہ پہنچا۔ مراد علی شاہ نے کہا، تاج حیدر مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا  سکے گا۔ تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاداور لواحقین و ورثاء کے غم میں...
    صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دے رہے، وزیراعلی گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی اور کو نہیں دیا جارہا۔مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلی گنڈا پور نے کہا کہ مائینز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ اس ترمیم میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیا جا رہا، صوبے کا اختیار نہ کوئی کسی کو دے سکتا ہے اور نہ کوئی ہم سے لے سکتا ہے، اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں، پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کر لیتے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ہے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ ملک کو قرض پر چلایا جا رہا ہے حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے، کیا وفاق ہماری مشکلات کے حل کا ارادہ رکھتا ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ ہم صرف اپنی نہیں پورے ملک کی بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول صدیقی نے سینئر رہنماوں فاروق ستار ، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور...
    فوٹو فائل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کےلیے تیار ہے۔پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معدنی شعبے کےلیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کےلیے عالمی ادارے شراکت داری کریں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں ملک کےلیے اور اپنے لیے۔ آرمی چیف اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ معاشی طور پر اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈاپورپشاوروزیراعلیٰ خیبر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینئر، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے...
    — فائل فوٹو چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔ واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خالد مقبولچیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑتا ہے اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اطمینان بخش نہیں ہیں لیکن ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور ان کو وقت دینا ضروری ہے نئے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں کا اندازہ...
    ملک نور اعوان — فائل فوٹو مسلم لگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ناصرف قیادت کا عملی ثبوت دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف ہائی کورٹ میں اسٹے لیا گیا اور دوسری جانب یہاں کیس روکا جا رہا ہے، ورکرز کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور کیس کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑوں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں، پاکستان ان ذخائر کو نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص سندھ اور پنجاب زرخیز زمین موجود ہے، ریکوڈک منصوبے پرپیش رفت حوصلہ افزاہے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ شریک ہیں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے، حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے اور مؤقف اپنایا کہ  کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق...
    چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2025ء) شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے کہا ہے کہ گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت کے حوالے سے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کو تو آپ نے ہندوستانی فوج کا سپاہی سمجھ لیا ہے، گندم کی قیمت آپ 5 ہزار پر لے جائیں، اگر نہ لے گئے تو بہت بڑی تحریک شروع ہونے والی ہے، کسان باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں، اپنے پیٹ کے لیے نکلیں گے، جب لوگ...
    سٹی42:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خوارج مارے جاتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے دہشت گردی پی ٹی آئی والے لے کر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی 2018 میں ختم ہوگئی تھی مگر ریڈ کارپٹ پر پی ٹی آئی والے دہشت گردوں کو واپس لائے، امن کی آدھی ذمہ داری صوبوں کی ہے پی ٹی آئی والے کےپی میں سٹی لیب، فرانزک لیب نہ بنا سکے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا طلال چوہدری نے کہا کہ بنوں کینٹ پر حملہ ہوا پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی، نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس رکھیں تو پی ٹی آئی والےنہیں آتے...
    پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ ہی تباہی کے ذمے دار ہیں، وسیم اختر کے دور میں 600 افراد کی بھرتیاں کی گئیں، فاروق بھائی بتائیں کہ میئر کا گھر ہوتا تھا وہ کہاں گیا؟ کس کو دیا؟ میں تو ان کی پراپرٹیز کا ذکر بھی نہیں کرتا، مجھے پتہ ہے پیسے والے آدمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا...
    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور اب پیپلزپارٹی والے مگر مچھ کے آنسو بھا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، ادارے پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی جبکہ ہم نے اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے...
    نیشنل کانفرنس کے سربراہ سے امت شاہ کے جموں و کشمیر دورے پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ یہاں آکر دیکھیں گے کہ کشمیر کے حالات کیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وقف قانون پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس بل کے خلاف ہے، کئی فریق اس وقت سپریم کورٹ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر نے بحث نہیں ہونے دیا کیونکہ مسئلہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے...
    اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی۔ اور جب سے ہماری حکومت بنی ہے اس وقت سے بہت محنت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لئے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لئے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام...
    رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ،کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ رواں ماہ درجۂ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے،پارلیمان صحت کے شعبے میں قانون سازی کے لیے پر عزم ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عظیم نعمت ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کی ضمانت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تشنج کی صورتحال کیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عالمی یوم صحت عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی...
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں، فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوو¿ں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔ ٹیرف سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...