بانی پی ٹی آئی نے انتھک ،لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ، جبر اور صعوبتیں برداشت کرنے میں بھی ایک معیار قائم کر دیا ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی نے اس طرز کی جدوجہد نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے دنوں اور مہینوں پر مبنی جو جیلیں کاٹی ہیں وہ ملک و قوم کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کے الزامات کے تحت کاٹی ہیں ،جو آج شیر و شکر ہیں انہوں نے ہی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے جو حقیقت پر مبنی تھے، دونوں کی قیادت کو جیلوں میں بھی لگژری سہولیات میسر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
تحریک انصاف میں قیادت کا مسئلہ چل رہا ہے، آغا رفیع اللہ
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف میں مسئلہ چل رہا ہے، اس کی قیادت کون کرے گا؟
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکیا گوہر، سلمان اکرم ،عمرایوب، زرتاج گل، جنید اکبر یا عمران خان کی بہنیں قیادت کریں گے، خان صاحب سے مخصوص ٹولے کو ملنے دیا جاتا ہے.
انھوں نے چیئرمین کو نکال دیا کہ باقی لوگ کہاں ہیں،سلمان اکرم کوبھیجیں، اس لیے کارکنوں کو تحفظات ہیں اور وہ الجھن کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما سیاسی انگیجمینٹ چاہتے ہیں، اداروں سے مزاحمت نہیں، ہم نے حکومت سے صاف صاف کہہ دیا جب تک نہروں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کسی بل پر ساتھ نہیں دیں گے، یہ کالاباغ ڈیم جیسا مردہ گھوڑا ہے، سندھ نہیں رہتا تو ریاست کہاں کی ؟
تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاعمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تھی تو عدالتی احکامات کے برخلاف دولوگوں کو نہیں ملنے دیا گیا۔ ہماری جماعت میں اختلاف رائے ہے،ہمارالیڈر پابند سلاسل ہے، علیمہ خان سیاسی لیڈر نہیں ،وہ عمران خان کے ایماء پر باہر آکر بیان دیتی ہیں.
مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا سیاستدان جب جیلوں میں جاتے ہیں تو انھیں سیاسی طریقے سے ہی چلنا چاہیے، علیمہ خان کو اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ باہر سیاسی بات کرتی ہیں، جو سزایافتہ اور جیل میں ہے، وہ کالم نہیں لکھ سکتا، یہ کون سی جمہوریت میں ہوتا ہے کہ میں جیت جاؤں تو ٹھیک ورنہ اسٹیبلشمینٹ مجھے دوتہائی اکثریت دلائے ورنہ میں نہیں مانوں گا اور آگ لگاؤں گا، ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جو سندھ کے خلاف ہو، کالا باغ ڈیم اس لیے نہیں بنا کیونکہ ہم نے بھی اس کی حمایت نہیں کی ورنہ وہ بن جاتا ہے۔