عالمِ اسلام کی قیادت کب تک غفلت، بزدلی اور بے حمیتی کی چادر اوڑھے رہے گی؟ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پرتشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے، ملک کا سیاسی بحران ام البحران بنا ہوا ہے، حکومت اور سیاسی جمہوری قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آئین، جمہوریت، پارلیمانی اقدار اور عدالتی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی بنیادوں پر سیاسی بحرانوں کا حل نکالیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سونے، تانبے، تیل و گیس کے ذخائر کا دریافت ہونا پوری قوم کے لیے حوصلہ اور خوشی کا باعث ہے، قومی وحدت، قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ معدنیات، پانی، سی پیک اور قومی شاہراہوں کی تعمیر جیسے قومی ایشوز پر شفاف اور غیرجانبدارانہ متفقہ قومی حکمتِ عملی اپنائی جائے، لیاقت بلوچ نے امریکی سرپرستی میں ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کی فلسطینیوں پر مسلسل بمباری، انسان و نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں معصوم نہتے فلسطینی قتل کیے جارہے ہیں۔ صیہونی ناجائز ریاست نے گزشتہ 36 روز سے بے گھر، تباہ حال فلسطینیوں کی مکمل ناکہ بندی کرکے ان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے راستے مسدود اور اسباب بند کردیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کی یہ ڈھٹائی بین الاقوامی طور پر طے شدہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ غزہ میں گزشتہ 17 ماہ سے جاری نسل کشی پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور بیبسی انسانیت کی توہین ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت کب تک غفلت، بزدلی اور بے حمیتی کی چادر اوڑھے رہے گی؟ فلسطینی عوام کے جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے حوالے سے مسلم لیڈرشپ کا رویہ ذلت اور رسوائی پر مبنی ہے۔ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام کی قیادت لیاقت بلوچ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وادی کشمیر میں "وقف ایکٹ نامنظور" کے نعروں کی گونج، مودی حکومت کے خلاف آواز بلند
کشمیر کی تقریباً تمام سیاسی و سماجی جماعتیں وقف ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پی ڈی پی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی تنظیموں نے سپریم کورٹ میں اسکے خلاف عرضیایں دائر کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنان نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں وقف ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مارچ کا آغاز بنہ بازار شوپیاں سے ہوا جو گول چکری شوپیاں پر اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وقف ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ علاوہ ازیں مظاہرین "مودی حکومت ہوش میں آؤ" اور "وقف بل نامنظور" جیسے نعرے لگا کر اپنا احتجاج درج کرا رہے تھے۔ احتجاج میں پی ڈی پی کے نوجوان لیڈر یاور بانڈے، پارٹی کے ضلع صدر غلام محی الدین وانی سمیت دیگر کئی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ بانڈے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف املاک مسلمانوں کی مذہبی اور سماجی شناخت کا ایک حصہ ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کی غیر ضروری مداخلت ناقابل قبول ہے۔
پی ڈی پی سمیت غیر بھاجپا تقریباً سبھی سیاسی و سماجی جماعتیں وقف ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پی ڈی پی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی تنظیموں نے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف عرضیایں دائر کی ہیں۔ واضح رہے کہ وقف قانون پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوکر صدر ہند کی مہر تصدیق کے بعد قانون بن چکا ہے، وقف ایکٹ کے تحت ریاستی وقف بورڈز کے اختیارات کو مرکزی وقف کونسل کے تحت لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس بل کو جموں و کشمیر سمیت کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی پی نے اس بل کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ عوامی سطح پر اس بل کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔