آصف زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور پی پی والے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں اور اب پیپلزپارٹی والے مگر مچھ کے آنسو بھا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، ادارے پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کرنے میں لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں بات نہیں کرنے دی جبکہ ہم نے اس رویے کے خلاف احتجاج بھی کیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی اس وجہ سے ہم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نام نکال لیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے رکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں اور آج عوامی ردعمل کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ، عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی نے بھی ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر کہا ہے کہ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہیں۔
" جنگ " کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں طالب علم اور آن لائن کام کرنے والے برباد ہو چکے ہیں۔ اگر انٹرنیٹ نہیں دینا تو اسپیکٹرم کی نیلامی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بابوں والے جواب نہیں حقیقی جواب چاہیے۔
اسرائیل کی غزہ پر جارحیت صحافیوں کیلئے مہلک ترین جنگ بن گئی، دونوں عالمی جنگوں سے بھی زیادہ صحافی مارے گئے
اس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ واقعی ملک میں انٹرنیٹ کا حال بہت برا ہے، چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، آئے دن ممبران سوال کرتے ہیں مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے۔
اس معاملے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہم کئی طرح کی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال 25 فیصد بڑھا ہے۔ہمارا فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہے جو موجودہ اسپیکٹرم سے کئی گنا زیادہ دینے جا رہا ہے۔ اب امید ہے کہ اسپیکٹرم کی رینج بڑھنے سے مسائل حل ہو جائیں گے۔
مزید :