2025-01-22@10:05:09 GMT
تلاش کی گنتی: 129

«مقابلے ہوئے»:

(نئی خبر)
    بیجنگ: 13 جنوری کی صبح 9:30  منٹ پر ،   چین کے خود اختیار علاقے  شی زانگ میں 7 جنوری کی صبح آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شیگاتسے شہر کی  ڈنگری، لازی  اور  ڈنگگے کاؤنٹیز سمیت  دیگر مقامات پر سوگ منایا گیا ۔7 جنوری کو صبح 9:05  منٹ پر  چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ زلزلے کی  شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے بد قسمتی سے  126 ہم وطنوں کی جانیں اس آفت میں ضائع ہوئیں۔ زلزلے میں  27,248 مکانات کو  بھی نقصان پہنچا جن میں 3,612 مکانات ایسے ہیں جو زلزلے کی شدت کے باعث  مکمل طور پر منہدم  ہو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )ماہرین ٹیکس پالیسی میں مساوات اور شفافیت کو پاکستان کے ریونیو شارٹ فال کے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد قرار دیتے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وہ نااہلیوں کو روکنے اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے نظامی اصلاحات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں.(جاری ہے) امورٹیکس کے ماہر اور سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر اکرام الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبائی ٹیکس ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساختی خامیاں، بنیادی ڈھانچے اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی کمی نے ٹیکس کے مستقل فرق میں نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی اور نااہلی نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے...
    نومئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئےگا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیرمنصفانہ ہے، ہم فیصلے کےلیے تیار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیاکہ بانی پی ٹی آئی نے...
    جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ بیہودہ کیس ہے، اگر انصاف ہوتا تو آج رہائی ہوتی۔ آج کے دن فیصلہ آتا تو ہم بالکل تیار تھے۔ آج جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلے میں تاخیر کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم انتظار میں تھے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آئے گا لیکن اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل ہی ہمیں بتا...
    اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش کا اعمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور علاقے سنجدگی میں واقعے کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا جن میں سے 9 میں میتیں آبائی علاقے کیلیے روانہ کردی گئیں ہیں۔ لاپتہ کارکن کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متوفین کی لاشیں اتوار کی دوپہر شانگلہ پہنچیں تو گھروں میں...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ ایک طرف سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں عمران خان کو ضرور سزا ہوگی تو دوسری طرف حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بات آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیاسی تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام اراکین ہیں پارلیمنٹ کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ وی نیوز نے قانونی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں سے...
    القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد خان اور علاقہ مکین کی نشاندہی پر شاہی بازار، فقیر کا پیڑ سمیت دیگر اطراف میں تجاوزات کے خلاف بلدیہ، ایچ ایم سی ظہور لکھن نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب مرزا، ندیم کمار، عمیر مغل، وسیم سیال، ایاز احمد مگسی، ماجد خان نے عملے کو جائے وقوع پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شاہد خان اور علاقہ مکین موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی تجاوزات سے گلی محلے تنگ ہو گئے ہیں، دکانداروں نے پختہ تھلے بنا کر شٹر باہر کر دیے اور 4،...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے اور قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے متعدد ادویات 200 سے 300 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی ہیں، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، یہ اقدام درحقیقت عوام سے صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 960 ارب کی فارما مارکیٹ ہے، فارما کمپنیوں نے اپنے سارے ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا، گزشتہ سال پاکستان میں 80...
    سٹی 42 :  پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں، دھی رانی پروگرام مریم نواز کے دل کے قریب ہے۔  عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار بچوں کو تعلیم ملے گی۔  پنجاب حکومت سفارش نہیں میرٹ پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق   پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور سول نافرمانی کر کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے گئے، سازش...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز بلے باز میکائل لیوس پاکستان شاہینز کے خلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے شخص کی لاش کے قریب عزیز اقارب افسردہ بیٹھے ہیں
    پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت...
    کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں بینڈوتھ بڑھانے سے انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے تاہم صارفین کو میٹا کی ایپس (واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام) پر کام کے اوقات میں سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس معاملے کا مکمل حل متوقع ہے، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں میں انصاف نہ ملنے پر کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹارچر کے مترادف ہے۔...
    پاکستان شوبز کے اداکار عاصم محمود نے اپنے کالج کے دنوں کا دلچسپ واقعہ بتا دیا۔ مشہور اداکار عاصم محمود، جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی دور کے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا جو ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔ عاصم محمود نے بتایا کہ جب وہ سیالکوٹ میں زیرِ تعلیم تھے، تو سردیوں کے دوران ان کے اسکول کے طلباء کو نیلے رنگ کے سویٹر پہننے کی اجازت تھی۔ ایک سال سخت سردی کے باعث انتظامیہ نے طلباء کو نیلے رنگ کا کوئی بھی گرم لباس پہننے کی اجازت دے دی۔ اس وقت...
    سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل...
    حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی  مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عاصم محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے لنڈے سے ایک جیکٹ خریدی جس میں سے انہیں 100 پاؤنڈز کا ایک نوٹ ملا۔ عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے کالج میں سردیوں میں نیلے رنگ کا سویٹر، کوٹ یا جیکٹ پہننے کی اجازت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سردی بڑھ گئی تو انہوں نے سوچا گھر جا کر والدین سے کہیں گے کہ نیلے رنگ کا سویٹر یا جیکٹ لا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی  الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط کیوں نہیں کررہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلے بھی ایک حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں،کراچی میں ایک دہشتگردی کی کارروائی میں...