اسلام آباد:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ شر پسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں، شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کی پزیرائی کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی، جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی.

بیان کے مطابق عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلیری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا جب کہ وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔

قطر کے امیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا۔

وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر کو عید کی مبارک
  • خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، دھرنا جاری رہے گا: اختیر مینگل
  • وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا
  • چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگی، وزیر ریلوے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
  • بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،  وزیر ریلوے
  • بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت