Islam Times:
2025-03-23@17:55:19 GMT

کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب ملے گا، جے رام رمیش

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب ملے گا، جے رام رمیش

امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیر میں انسداد دہشتگردی آپریشنز و ترقی اور دہشتگردی پر مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت دہشتگردی کو برداشت نہیں کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں دہشتگردی کے حوالے سے مودی حکومت کی "زیرو ٹالرنس" پالیسی پر بات کی۔ اب ان کے بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے جموں و کشمیر سے متعلق کچھ اہم سوالات امت شاہ کے سامنے رکھ دئے ہیں۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر نے کہا کہ امت شاہ نے بہت ساری باتیں کیں لیکن جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب دیں گے، اس پر کوئی بات کیوں نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ آپ جموں و کشمیر کو مکمل درجہ دینے کے بارے میں بتائیے۔ انہوں نے کہا "آپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں حالات بدل گئے ہیں تو آپ اس کو مکمل ریاست کا درجہ واپس کیوں نہیں لوٹاتے، اس پر انہوں نے کچھ نہیں کہا"۔

جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ آپ مردم شماری کب کرائیں گے، 2021ء میں کرانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری نہ کرانے کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ قریب 14 کروڑ ہندوستانیوں کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کا فائدہ نہیں مل رہا ہے، 15 کرروڑ ہندوستانیوں کو راشن نہیں مل پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال ہوگئے ہیں لیکن مردم شماری نہیں ہوئی، اس پر بھی وزیر داخلہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی 2 گھنٹے کی تقریر تھی، پوری دنیا کی باتیں کر رہے تھے لیکن مردم شماری کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب دیں گے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

جے رام رمیش نے امت شاہ کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک انتخابی تقریر تھی، اس میں صرف مغربی بنگال کو نشانہ بنایا گیا، تمل ناڈو کی حکومت کو نشانہ بنایا گیا۔ ہماری جانب سے اجے ماکن نے سوال اٹھائے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں فساد ہو رہے ہیں، وہاں پر بھی بی جے پی کی حکومت ہے، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا، جو اصل مسائل ہیں اس پر تو انہوں نے کچھ کہا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست منی پور اور ناگالینڈ میں فسادات ہورہے ہیں اس بارے میں بھی کچھ نہیں بولا گیا ہے۔

واضح ہو کہ مودی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز و ترقی اور دہشت گردی پر مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت نہ تو دہشتگردی کو برداشت کرتی ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کو۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ نریندر مودی کے آنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی اپنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آنے کے بعد جب پلوامہ میں حملے ہوئے تو ہم نے 10 دنوں کے اندر ہی پاکستان میں داخل ہو کر سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک کر کے سخت جواب دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو مکمل ریاست کا درجہ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو مکمل زیرو ٹالرنس وزیر داخلہ امت شاہ نے نہیں کہا کچھ نہیں ہیں کہ

پڑھیں:

موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم خشک اور گر م جبکہ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔شہر قائد  میں شمال مشرق سمت سے 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے80 فیصدکے درمیان ہے،کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پرہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 113 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے ۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے اور عید پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6،7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی قوی امید ہے، اس طرح عید پر بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تنازعہ کشمیر کے حل کیلیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
  • دفعہ 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا، کشمیری رہنما غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو
  • موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
  • مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کا مینڈیٹ بھی جعلی قرار دے دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے
  • جنیوا، مقررین کا بنیادی آزادیوں کے تحفظ پر زور
  • وادی کشمیر میں امن قائم ہوگیا اور اب نکسلیوں کا خاتمہ بھی قریب ہے، امت شاہ
  • انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات
  • ریاست اپنی رٹ کیسے قائم کرے