گزشتہ روز پشاور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغِ ناران حیات آباد میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ ارمڑ پشاور کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر کو دھماکے کے بعد زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مفتی منیر شاکر نماز جنازہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر مفتی منیر شاکر

پڑھیں:

مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی

پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مولانا شاکر سمیت دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دھماکا زخمی مدرسہ مولانا حامد الحق مولانا منیر شاکر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 
  • مسجد کے باہر دھماکے میں شہید مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کا مقدمہ درج 
  • پشاور: مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
  • پشاور دھماکے میں مفتی شاکر کے جاں بحق ہونے پر فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے
  • پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق
  • پشاور میں دھماکہ، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
  • پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
  • مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی