ایک ہی وقت میں 3 محاذوں سے اسرائیل پر حملے سے صیہونی اپوزیشن لیڈر سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ اگر صیہونی کالونیاں پُرامن ہوں گی تو ہی بیروت محفوظ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ہوم نامی صیہونی پارٹی کے سربراہ "آویگدور لیبر مین" نے کہا کہ غزہ، یمن اور لبنان سے ایک ہی وقت میں اسرائیل پر میزائل داغے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کا وزیراعظم اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ آویگدور لیبر مین سابق صیہونی وزیر جنگ اور اس وقت اپوزیشن لیڈر ہیں۔ دوسری جانب میٹولا میونسپلٹی کے مئیر نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے صرف 10 فیصد صیہونی آباد کار ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم "نتین یاہو" سے کہتا ہوں کہ وہ بیہودہ کاموں میں خود کو الجھانے کی بجائے صیہونی آبادکاروں کی سلامتی پر توجہ دیں۔ یاد رہے کہ آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین پر لبنان کی جانب سے میزائل داغے گئے۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے صیہونی وزیر جنگ "یسرائیل کاٹز" نے کہا کہ وہ ان حملوں کا ذمے دار لبنانی حکومت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ لبنان کی جانب سے آنے والے ہر راکٹ کا مناسب جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شہریوں (صیہونیوں) کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔ یعنی اگر میٹولا میں امن ہو گا تو بیروت محفوظ رہے گا۔ لبنانی حکومت اپنی سرزمین سے چلنے والی ایک ایک گولی کی ذمےدار ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آج صبح میڈیا اور صیہونی فوج کے ذرائع نے لبنانی سرزمین سے صیہونی کالونی پر 5 میزائل و راکٹ گرنے کی خبر دی۔ دوسری جانب عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان میں دو میزائلوں کو لبنان میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا جب کہ باقی 3 کو آئرن ڈوم کے ذریعے میٹولا کی ہواوں میں تباہ کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
جب تک فوج کے کنٹرول کا 100 فیصد یقین نہ ہوجائے لبنان میں رہیں گے،اسرائیل
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں مانیٹرنگ میکانزم کے مطابق ہے۔ یہ جنگ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ گزشتہ موسم خزاں میں لڑی تھی۔ایک اور تناظر میں سفارتی ذریعے نے کہا کہ اسرائیل حقیقی اور عملی طور پر اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی محور کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد فوجی کارروائی کو حل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔