فضلے کی آلودگی سنگین بحران ،معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں
شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ زیرو ویسٹ کے اس عالمی دن پر پاکستان، کرہ ارض کے صاف ستھرے، صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم موجودہ ’’ مصنوعات وصول کرنے-انکی تیاری-تلف کرنے کی معیشت سے ایک قدم آگے بڑھیں اور ایک سرکلر ماڈل کو اپنائیں جو فضلہ میں کمی اور وسائل کو مؤثر طور پر برؤئے کار لانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ اور صنعتی ترقی کے ساتھ، پاکستان کو کچرے کے انتظام کے لئے پائیدار حل اپنانا ہوگا جو ہمارے ماحول کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی میں اضافہ کرے گا۔انہوںنے کہاکہ رواں برس کا تھیم، فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ ایک ایسی صنعت میں پائیداری کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے جو بڑے پیمانے پر فضلہ پیدا کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک بڑے ٹیکسٹائل پروڈیوسر کے طور پر، پاکستان ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے مصنوعات کی ماحول دوست تیاری، ٹیکسٹائل کی ری سائیکلنگ، اور اس حوالے سے صارفین میں اخلاقی رجحانات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے فضلے کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں،ہماری سرکلر اکانومی پالیسی، جو اپنی تشکیل کے حتمی مراحل میں ہے، فضلے کے تلف کرنے کے نظام میں انقلاب برپا کرے گی۔ لیونگ انڈس انیشی ایٹو آلودگی کو کم کر کے دریائے سندھ کے فطری نظام کی بحالی یقینی بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کلین گرین پاکستان موومنٹ بنیادی سطح پر معاشرے کو کچرے کی تلفی کے بہتر انتظام کے لیے کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ایکشن پلان صرف ایک بار قابل استعمال پلاسٹک کو ختم کر رہا ہے، بائیو ڈیگریڈیبل متبادل کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، اور ری-سائیکلنگ کی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پرڈیوسر کی توسیعی ذمہ داری کی بھی وکالت کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کے پورے لائف سائیکل کے لیے جوابدہ ہوں اور ویسٹ مینجمنٹ کو پیداوار اور پیکیجنگ میں ضم کر یںتاہم صفر فضلہ والے معاشرے کے حصول کے لیے اجتماعی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں پیدا ہونے والے فضلے کو کم کریں، ری سائیکل کریں اور کمپوسٹ بنائیں۔ کاروباروں کو پائیدار پیداوار کی طرف منتقل ہونا چاہیے اور فضلہ میں کمی لانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی حکومتوں کو فضلہ جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کی سہولیات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نجی شعبے کو فضلہ سے توانائی اور سبز کاروباری حل میں جدت لانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا قدم کسی مقصد کے حصول کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ آئیں ہم سب، آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت افزا اور صاف ستھرے کرہ ارض کو یقینی بناتے ہوئے، صفر فضلہ کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انہوںنے کہاکہ نے کہاکہ رہے ہیں رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، عمان، تاجکستان اور مصر کے صدور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ان رابطوں کے دوران انہوں نے دوست برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو میں مصری قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و ترقی کے لیے دعا کی۔مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ عید کے بعد مصر کی وزارت صحت کا اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماں نے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعظم نے پاکستان قطر کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا امیر قطر نے خیر مقدم کیا، شہباز شریف نے قطر کے امیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت میں شہباز شریف نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور سلطان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔سلطان ہیثم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اسی طرح تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے رابطے کے دوران وزیراعظم نے تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر صدر تاجکستان کو مبارکباد دی اور انہیں بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے ان رابطوں کے ذریعے تینوں رہنماوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کا ری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے پاکستان کے سفارتی اور معاشی اہداف کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔