2025-03-29@13:43:42 GMT
تلاش کی گنتی: 829
«ریکارڈ کے مطابق»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو ہفتے کے روز تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر بھیج دیا گیا، جبکہ 2 امریکی نیوز سروسز کی فنڈنگ میں کمی کر دی گئی جو روس چین اور شمالی کوریا کو نشریات فراہم کرتی تھیں۔ وائس آف امریکا کے ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ انہیں مزید اطلاع تک دفتر آنے یا اندرونی سسٹمز تک رسائی سے روکا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ملازمین متاثر ہوئے، لیکن اس فیصلے کے نتیجے میں ادارے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: امید ہے روس جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل پریس...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔حسین حقانی نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا، حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین امریکا آتے ہیں،...
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرابرآلود رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند،تورغر،بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان ہے، مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہنگو،کر ک،لکی مروت،بنوں،خیبر،اوکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرہ گرہ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بالا کوٹ 5،سید و شریف اور بنوں میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ دیر میں دو جبکہ ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی افریقہ کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افسوسناک بے دخلی کا نوٹس لیا ہے اور تمام متعلقہ اور متاثر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنے رابطے میں سفارتی آداب کو برقرار رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ریمارکس دینے پر ملک بدر کر دیا، جس پر جنوبی افریقی صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا امریکا کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقی سفیر پر امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرنے کا الزام لگایا...
جنوبی افریقہ نے امریکا سے اپنے سفیر ابراہیم رسول کو نکالے جانے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان ’سفارتی تہذیب‘ کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت تمام متعلقہ اور متاثرہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ اس معاملے میں قائم شدہ سفارتی تہذیب کو برقرار رکھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دفتر کی طرف سے جنوبی افریقہ کے سفیر کی امریکا سے بے دخلیکا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم...
امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر کو پرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دے دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس ' پر بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کا اب ہمارے عظیم ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رسول رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بنانے والے سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اورامریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ ہمیں جنوبی افریقہ کے سفیر سے کوئی بات نہیں کرنی لہٰذا انہیں...
فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا نے فلسطینوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ لیقا گرفتار ہونے والی دوسری فلسطینی طالبہ ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری بیان میں لیقا کو اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیقا کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیقا کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا...
ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔ اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا...
امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے ممکنہ طور پر بے دخل دکیے جانے والے فلسطینیوں کی آباد کاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا۔ عالمی میڈیا میں شائع شدہ رپورٹس کے مطابق غزہ سے فلسطینی مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ متنازع منصوبے کے تحت امریکا اور اسرائیل نے بے دخل کیے جانےو الے فلسطینی مسلمانوں کی آبادکاری کے لیے تین افریقی ممالک سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو خالی کرائیں گے اور20 لاکھ فلسطینیوں کو کہیں اوربسائیں گے، جبکہ غزہ کو ایک ریئل اسٹیٹ منصوبے میں...
سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشرقی افریقا کے 3 ممالک، سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تاکہ غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے ان ممالک کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ زیر بحث آسکے۔ سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو...
نئے وزیرِاعظم نے اپنی 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی، جس میں 11 خواتین وزراء شامل ہیں۔ مارک کارنی ایسے وقت میں کینیڈا کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، جب کینیڈا اور امریکا میں تجارتی جنگ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نئے لیڈر مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔ گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے گورنر جنرل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ نئے وزیرِاعظم نے اپنی 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی، جس میں 11 خواتین وزراء شامل ہیں۔ مارک کارنی ایسے وقت میں کینیڈا کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، جب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 35 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 85 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 02 پیسے اور قطری ریال کی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنینڈس نے انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ان کے انکشافات نے مداحوں اور شائقین کو چونکا دیا۔ ایریکا جو کہ سوناکشی اور پریرنا جیسے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ برسوں میں اداکاری سے وقفہ لے کر دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ تاہم، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایریکا نے تفریحی صنعت کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس انڈسٹری میں صرف اداکار ہونا کافی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان نے کہا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانی شہریوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، بقیہ قیدیوں تک ملاقات کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر متوقع پابندیوں کی خبروں کا نوٹس لیا ہے، اس طرح کی اطلاعات قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانی شہریوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، بقیہ قیدیوں تک ملاقات کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے، اب تک قونصلر رسائی کی...
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے اور پاکستان امریکا سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 156 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کے مارچ میں اب تک 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ڈینگی وائرس کے جنوری میں 85 اور فروری میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ Post Views: 1
ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔ حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر...
NEW YORK CITY: امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت میں عدالت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جہاں محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد پہلی سماعت ہو رہی تھی اور انہیں فلسطین کے حق میں فعال کردار ادا کرنے کی پاداش میں ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے محمود خلیل کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور کہا کہ اب محمود خلیل کو رہا کرو۔ عدالت میں مختصر سماعت کے دوران محمود خلیل کے وکیل رمزی قسیم نے کہا کہ ان کے مؤکل کو حراستی مقام...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں نہ تو احکامات دے سکتا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے دباؤ میں لا سکتا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جو کرنا چاہے کر لے ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات...
لاہور: پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے- انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروسز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ طلحہ وحید کا شمار ملک کے نمایاں سینئر ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ بین...
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8ماہ میں 24ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے۔ پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 یسے کی سطح...
کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات...
امریکا نے اپنے ملک میں موجود فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو کے مطابق حماس کے حامیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ان کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا اپنے شہری کی رہائی کے لیے متحرک، حماس سے مذاکرات کی تفصیل سامنے آگئی دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے اعلان کے باوجود عدالت نے فلسطین نواز شخصیت محمود خلیل کو جبری طور پر ملک سے نکالنے سے روک دیا۔ حماس کی حمایت کرنے والے گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل کی وکیل نے ان کی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا ہے،...
’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی، جس میں بحیرۂ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملے روکنے کا معاملہ شامل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں جنگ بندی پر جاری بات چیت پر یوکرین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں شروع ہوئے، جبکہ روس کے ساتھ جزوی جنگ بندی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ وائس آف امریکا کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہو گئے۔ امریکی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جبکہ قومی سلامتی کے مشیر مائیک...
امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوں گی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد بہتر نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 3.1 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید...
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ اسے یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لئے روس کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(جاری ہے) روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ امریکا کے پاس روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کےآلات دستیاب ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم جس چیز کی امید کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں فریقین کو یہ احساس ہے کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں ہے جو فوجی طریقوں سے ختم ہوسکتا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔ ملتان؛گردن پر ڈور پھرنے سے لڑکی...
فائل فوٹو: سوشل میڈیا پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے جن میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان شامل ہوسکتے ہیں۔لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام، یمن سفری پابندی کا شکار ممالک میں ممکنہ طور پر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا پر بھی امریکی سفری پابندی عائد ہونے کا امکان ہے، مسافروں کی جانچ کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ممالک پر ٹرمپ انتظایہ سفری پابندی عائد کررہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد فہرست میں شامل ممالک کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گے، ٹرمپ ایگزیکٹو حکم نامے کے تحت سفری پابندی...
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر کی قسط دینے سے پہلے کیا مطالبات رکھ دیے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 06 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 89 پیسے رہی۔ مزید پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئرمشیر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں ایلون مسک نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے؟. جواب میں ایلون مسک نے جواب دیا ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے.(جاری ہے) امریکی صدر ٹرمپ نے کئی...
رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز، مشروبات مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔ پشاور میں بھی 15 دن میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی...

زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ہمیں پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے، ہمیں ملک میں گڈ گورننس اورسیاسی استحکام کوفروغ دینا ہے اور اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیےمل کرکام کرنا ہے۔ زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اور مہمانوں کی گیلری میں موجود شخصیات نے بہت توجہ سے سنا تاہم پی ٹی آئی کے ارکان اپنے معمول کے مطابق آج بھی پارلیمنٹ مین شور شرابا کرتے رہے جس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدارتی خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا۔ 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب جبکہ مشترکہ اجلاس سے یہ ریکارڈ آٹھواں خطاب ہوگا۔ صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد گزشتہ برس 18 اپریل کو پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ 2008 سے 2013 تک ایوان صدر میں اپنے 5 سالہ دور کے دوران وہ پہلے ہی 6 بار پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فرانزک کے لیے بھیجی جائیں۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ارمغان کے والد سے تحقیقات کی جائیں اور ان کا بھی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ارمغان کی رہائش گاہ سے ملنے والے ممنوعہ اسلحے، واکی ٹاکی، ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تفتیش و پیشرفت پربریفنگ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں،پس پردہ عوامل اور محرکات...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ Post Views: 1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ’قریباً‘ ختم کر دیا ہے اور وہ سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ معطلی کو ختم کرنے پر غور کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم نے قریباً کرلیا ہے، ہم نے قریباً کرلیا ہے۔ واضح رہے کہCIA کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے، تاکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن مذاکرات میں...
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد لبرل پارٹی نے سابق بینکر مارک کارنے کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کے بعد وہ کینیڈا کے آئندہ وزیراعظم بھی ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکمران جماعت نے 85.9 فیصد ووٹ سے پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان لبرل پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد مارک کارنے کا کہنا کہ کینیڈا کبھی بھی اور کسی بھی شکل و صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن رات کینیڈا کو عظیم سے عظیم تر...
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہرجگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی...
فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کیلئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکو روبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں...
DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کر اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑی کے بعد دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی تاہم وہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کر گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنزٹرافی کا فائنل میچ کوہلی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا 550 واں میچ تھا جو سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سچن...
DUBAI: چیمپیئنزٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کی اور روہت شرما کی قیادت میں 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان دار آغاز کیا تاہم کپتان نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنی ٹیم کے نام کرلیا۔ دبئی میں چیمپیئنزٹرافی کے فائنل کے لیے جب نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر اور روہت شرما ٹاس کرنے میدان میں اترے تو بھارتی کپتان منفی ریکارڈ بنانے سے محض چند منٹ دور تھے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مدمقابل آنے والی تمام ٹیموں کو باآسانی پچھاڑ دیا ہے اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی اسی طرح کی کارکردگی کا سامنا ہے۔ روہت شرما...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے گزشتہ ہفتے دوحہ میں ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں امریکا نے دُہری شہریت والے یرغمالیوں میں سے ایک کی رہائی پر بات چیت کی۔ یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما طاہر النونو نے کہا ہے ہماری طرف سے فلسطینی عوام کے مفاد میں لچک کا مظاہرہ کیا گیا، اور ملاقاتوں میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے غزہ جنگ بندی معاہدے کے مراحل پر عملدرآمد کی بات ہوئی۔ حماس رہنما نے کہاکہ ہم نے امریکی وفد کو یقین دلایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہم یرغمالیوں کی رہائی کے...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
تہران/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ وہ امریکہ سے مذاکرات کے دباﺅکو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ نے مذاکرات پر اصرار کرنے والی ہٹ دھرم حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے یورپی ممالک کو بے شرم اور اندھا قرار دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات پر اصرار کرنے والی ہٹ دھرم حکومتیں مسائل حل نہیں کرنا چاہتیں بلکہ ہم پر برتری حاصل کرنا چاہتی ہیں انہوں...
واشنگٹن: امریکا بھر میں سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینئرز اور طلبہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقی بجٹ میں کٹوتیوں، صحت عامہ کے اداروں کی بندش اور سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ یہ احتجاج واشنگٹن، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور میڈیسن (وسکونسن) سمیت کئی شہروں میں کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے "سائنس کو فنڈ کرو، ارب پتیوں کو نہیں" اور "امریکا سائنس پر کھڑا ہے" جیسے نعرے بلند کیے۔ بوسٹن کے ایک محقق، جیسی ہیٹنر نے مظاہرے کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، میں نے پہلے کبھی ایسا غصہ محسوس نہیں کیا"۔ مظاہرین نے ویکسین مخالف شخصیت، رابرٹ...
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کسی کا دوست نہیں، خطے میں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر قومی ایکشن پلان پر عمل کرانا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔ فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل...
امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدی سگمن نے 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں دی گئی اور 3 افراد پر مشتمل اسکواڈ نے مجرم پر فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری بار سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔ رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں...
واشنگٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔ یہ سزا 15 سال بعد پہلی بار فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سگمن نامی مجرم کو براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں سزائے موت دی گئی۔ اس پر 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کرنے کا الزام تھا۔ تین افراد پر مشتمل اسکواڈ نے اس پر فائرنگ کر کے سزا پر عملدرآمد کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔ رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں...
امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی ایک طالب علم پر لاگو کی جا چکی ہے، جس کا ویزا مبینہ طور پر حماس کے حامی مظاہرے میں شرکت پر منسوخ کیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے اس پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکا دہشت گردوں کے حامی غیر ملکی وزیٹرز کے خلاف...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ Post Views: 1
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ زلزلے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ حکام شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنا ءاللہ سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعاون، انسداد دہشت گردی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، ڈیکلریشن آئے، حکومت کو جواب کا کہا گیا، حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا جبکہ عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے، جو اگلے ہفتے سے نافذ ہو سکتی ہے۔تین مختلف ذرائع کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور ویزا سکریننگ میں سختی کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک ان کے نام واضح نہیں ہوئے۔یہ فیصلہ ٹرمپ کی 2017 میں عائد کردہ متنازع مسلم بین کی یاد دلاتا ہے، جسے سپریم کورٹ نے 2018 میں برقرار رکھا تھا تاہم سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی...
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،219 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔بازار میں 40 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 27 ارب 84 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،721 جبکہ کم ترین سطح 114،169 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279روپے 82پیسے...
امریکا نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے اور یہ مشترکہ مفاد بھی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل...
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہوسکتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرِ ثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا میں داخلہ بند ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا۔ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ...

پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا: دفترِ خارجہ
— فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا، اس پر وزارتِ قانون بہتر بتا سکتی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا، مجھے اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی یا خوف دکھائی نہیں دیتا۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا شریف اللّٰہ کی گرفتاری پر ردِعمل ایک ریاستی ردِعمل تھا۔ داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کیجانب سے امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش کی سخت مذمت کرتا ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے 5 مارچ کو بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام کے تحفظات کو محض اقتصادی بحالی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پروزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام دیا، علاقائی امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا. شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا یہ وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے. مجھے اس...
عرفان صدیقی— فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ...
ذرائع کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور ویزا اسکریننگ میں سختی کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے، دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن ابھی تک ان کے نام واضح نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندی کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، جو اگلے ہفتے سے نافذ ہو سکتی ہے۔ تین مختلف ذرائع کے مطابق، یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور ویزا اسکریننگ میں سختی کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن ابھی تک ان کے...
کابل میں 2021 ایبی گیٹ حملے کے مبینہ دہشتگرد شریف اللہ کو کس ایکسٹراڈیشن قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا گیا؟ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان اس بارے میں لاعلم رہے تاہم صحافیوں کی جانب سے متعدد سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیلات کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاک امریکا سیکیورٹی تعاون اور انٹیلیجنس شیئرنگ میں کبھی تعطل نہیں آیا اور شریف اللہ کی گرفتاری و حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں۔ شریف اللہ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ اس سوال کے جواب میں ترجمان دفتر...
اسلام آباد/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا...
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو...
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت افغان دہشتگرد کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھےگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں...
ممالک کی سلامتی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روک سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر ممالک بھی سفری پابندی سے متاثر ملکوں کی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ کون سے ممالک ہوں گے، یہ اقدام ریپبلکن صدر کی 7 اکثریتی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر ان کی پہلی مدت صدارت کے دوران پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے برقرار رکھنے سے قبل کئی مرتبہ تکرار سے گزری تھی۔ یہ...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا، کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں...
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہ راست مذاکرات کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایک حماس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذاکرات میں ایک امریکی ایلچی نے حصہ لیا اور خاص طور پر امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پر بات چیت ہوئی۔ ایک دیگر سینئر حماس عہدیدار نے تصدیق کی کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں امریکا اور حماس کے درمیان دو براہ راست ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل، امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے خفیہ رابطہ...
امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔نجی چینل کے مطابق شریف اللّٰہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔گرفتار دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے مترجم کی خدمات لیں۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)سب سے بڑے کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلی ڈوگ فورڈ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے کینیڈا کے خلاف ٹیرف جنگ جاری رکھی تو وہ امریکا کی بجلی منقطع کر دیں گے۔ امریکی ریاستوں، نیویارک، مشی گن اور مینی سوٹا کو کینیڈین صوبے اونٹاریو سے ہزاروں میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، ان ریاستوں میں 15 لاکھ امریکی کینیڈین بجلی استعمال کرتے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے، ڈوگ فورڈ اپنی بجلی زیادہ مہنگی کر کے امریکہ کو فروخت کریں، یوں دونوں پڑوسیوں کی تجارتی جنگ میں شدت آئے گی۔ بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں یوکرینی رہنما نے روس-یوکرین جنگ پر مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ امریکا نے کیف کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ منقطع کر دی، اس اقدام سے یوکرین فورسز کی روسی افواج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی امداد منقطع کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کا اتحادی پر دباؤ ڈالر کر اسے زبردستی...