Daily Pakistan:
2025-03-12@02:02:21 GMT
دفتر خارجہ کا پاکستانی سفارتکار کو امریکہ سے واپس بھیجنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔
ملتان؛گردن پر ڈور پھرنے سے لڑکی زخمی ہو گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر گئے تھے. دفترخارجہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی سفارتکار کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے اور انہیں واپس بھیج دیے جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ پہنچے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے خیال رہے کہ پاکستانی اور انڈین ذرائع ابلاغ میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن کو لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا.(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا تھا سفیر کو امیگریشن اعتراضات کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا رپورٹ کے مطابق کے کے احسن کے پاس امریکی ویزہ اور تمام ضروری سفری دستاویزات تھے اور وہ ذاتی دورے پر لاس اینجلس پہنچے تھے. سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی امیگریشن سسٹم میں کے کے احسن کے متنازعہ ویزا ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات سامنے آئے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ اعتراضات کیا تھے.