خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کر  تے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں، مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔  بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے، فارم 47 کی جعلی وزیراعلی قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چچا نے وفاق میں اور بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف مریم نواز کرپشن کی

پڑھیں:

اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 25 لاکھ مستحقین تک رمضان پیکج پہنچا دیا: عظمیٰ بخاری 
  • مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، مشیر اطلاعات پختونخوا
  • مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال
  • بیرسٹر سیف کا پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام
  • اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، مریم نواز
  • پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مریم نواز بات کرنے کو تیار
  • پی ٹی آئی نے ہرجگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے، انجنیئیرامیر مقام
  • فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید کرنے والا ڈاکٹر بڑی مشکل میں پھنس گیا ، مقدمہ درج