لاہور:

پاکستان کا سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے-

انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی اعزاز امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا، جان پیری نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب سروسز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

طلحہ وحید کا شمار ملک کے نمایاں سینئر ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سینئر ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور ان کی بہترین عالمی رینکنگ 40 پلس ڈبلز کیٹیگری میں 144 رہی ہے۔

طلحہ وحید نے یہ گینز بک آف دی ورلڈریکارڈ توڑنے کا عزم اس وقت ظاہر کیا جب انہیں 2019 میں امریکہ کے جان پیری کی جانب سے قائم کردہ 42 کامیاب سروسز کے عالمی ریکارڈ کا علم ہوا۔

اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے طلحہ وحید نے  تین ماہ سخت ٹریننگ کی  اور ہر تکنیکی پہلو پر کام کیا۔ 8 نومبر 2024 کو لاہور میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق انہوں نے اپنا باضابطہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ 10 مارچ 2025 کو سامنے آیا جب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر ان کے نئے ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے طلحہ وحید کو زبردست مبارکباد دی گئی ہے ۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور دیگر عہدیداران اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے-

اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ طلحہ وحید کی کامیابی ایک منفرد کارنامہ ہے اورگینیز بک اف دی ورلڈ میں جگہ بنانا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اسان نہیں ہوتا، ان کا یہ کارنامہ پاکستان میں ٹینس کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی تحریک ثابت ہوگا-

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں نے بھی اس تاریخی کامیابی پر طلحہ وحید کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے یہ کارنامہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور اس سے ملک میں ٹینس کے فروغ میں مزید مدد ملے گی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ عالمی ریکارڈ کے لیے

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں بھارت سے شکست کا سامنا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑی ملک پہنچنا شروع، شاندار استقال کیوں نہیں کیا گیا؟
  • ڈاکٹر فریحہ طلحہ گلگت بلتستان کی پہلی ویٹرنری خاتون
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟
  • روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل
  • روہت شرما کا ایسا کارنامہ جو پہلے کوئی کپتان انجام نہ دے سکا
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
  • بالوں سے بھرے چہرے والے عجیب الخلقت نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور
  • قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور