امید ہے روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،امریکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ اسے یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لئے روس کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
(جاری ہے)
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ امریکا کے پاس روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کےآلات دستیاب ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم جس چیز کی امید کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں فریقین کو یہ احساس ہے کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں ہے جو فوجی طریقوں سے ختم ہوسکتا ہے،یہ صرف سفارتی طریقوں سے ختم ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائد
فائل فوٹو۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔