UrduPoint:
2025-03-14@16:26:33 GMT

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 35 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 85 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 02 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی امریکی ڈالر کی قدر

پڑھیں:

چینی کی قیمتوں میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ،پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171روپے 90 پیسے فی کلو او زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپےفی کلو تک ہے۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال2025 کےآغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے 64 پیسےفی کلو تھی، سال کے آغاز سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو اور ساڑھے3 ماہ میں اوسط 40روپے05 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی، ملک میں ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت131روپے 85 پیسے فی کلو تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سال قبل145روپےفی کلو تھی ، حکومت نےجون سے اکتوبر 2024 کےدوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمتوں میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ،پریشان کن خبر آ گئی
  • ڈالر مہنگا
  • بدمعاشی کے مقابلے میں ایران کی اکیلی آواز
  • ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • سیاحت کے شعبے میں 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ 
  • امریکی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے